
وزیراعلی مریم نواز شریف نے عیدسپیشل بچوں،خواتین اور بزرگوں کے ساتھ منائی،”چمن“،”عافیت“ اور ”درالفلاح“ کا دورہ
عید کابیشتر وقت بے گھر اور بے سہارا سپیشل بچوں،خواتین اور بزرگوں کے اداروں ”چمن“،”عافیت“ اور ”درالفلاح“ میں گزارا وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا عافیت میں مقیم بزرگ خواتین کو حج پر بھجوانے کے لئے اقدامات کا حکم، تحائف پیش کئے،مٹھائی کھلائی یتیم اور کمسن بچوں کو پیار کیا اور گلے لگا لیا،بچے اور ان کی ماؤں کا وزیراعلی مریم نواز شریف کو دیکھ کر اظہار مسرت، بچوں کو کھلونے بھی دئیے
پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے عید سہارا، بے گھر اور بے نوا،سپیشل بچوں،خواتین اور بزرگوں کے ساتھ منائی۔وزیراعلی مریم نواز شریف عید کے روز بے گھر سپیشل بچوں،خواتین اور بزرگوں کے اداروں ”چمن“،”عافیت“ اور ”درالفلاح“ میں پہنچ گئیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس ٹاؤن شپ میں ”چمن“،”عافیت“ اور ”درالفلاح“ کا دورہ کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بزرگ خواتین کو حج پر بھجوانے کے لئے اقدامات کا حکم دیا، سب کو تحائف پیش کئے اور بچوں کو کھلونے مٹھائیاں دیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے سپیشل بچوں کے ساتھ مل کر عید کیک بھی کاٹااورخود انہیں اپنے ہاتھ سے کھلایا۔وزیراعلی مریم نواز شریف سب سے پہلے بے سہارا بچوں کے لئے قائم مرکز ”چمن“ پہنچیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کو دیکھ کر ”چمن“میں ننھے بچے کھل اٹھے۔وزیراعلی مریم نواز شریف ”چمن“ کے بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں اوربچوں کے ساتھ گپ شپ لگائی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے بچوں سے ان کی تعلیم اور مشاغل کے بارے میں دریافت کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف کے گفٹ پیش کرنے پربچوں نے شکریہ ادا کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف بے سہارااور بے گھر بزرگوں کیلئے قائم ”عافیت“ مرکز بھی گئیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ”اولڈ ایج ہوم عافیت“ میں مقیم39بزرگ مرد وخواتین کی خیریت دریافت کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مریض خاتون کو ساتھ بٹھا لیا اور چوڑیاں بھی پہنائیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف کے عیدمبارک کہنے پر بزرگ آبدیدہ ہو گئے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے قائد محمد نواز شریف کی طرف سے بزرگوں کوسلام بھی پیش کیا۔ایک بزرگ نے کہا کہ عید پر میرے اپنے تو نہ آئے،مریم بیٹی آ گئی،میں بہت خوش ہوں۔بزرگ خاتون نے کہا کہ بیٹیاں ملتی ہیں تو ٹھنڈ پڑ جاتی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ میرا وقت آپ کے لئے ہی ہے، دعا کیجیے گا کہ عوام کی خدمت کرسکوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے میر ے والدین کی دعائیں لگی ہیں،ماں باپ کی قدر نہ کرنے والے خسارے میں جاتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف والدہ مرحومہ کا ذکر کرتے ہوئے اداس ہو گئیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے بے سہارا بیوہ خواتین کے لئے قائم”دارالفلاح“کا بھی دورہ کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے دارالفلاح میں مقیم 8بیوہ خواتین اور ان کے بچوں سے ملاقاتیں کیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے بعض یتیم اور کمسن بچوں کو پیار کیا اور گلے لگا لیا۔بچے اور ان کی ماؤں نے وزیراعلی مریم نواز شریف کو دیکھ کر اظہار مسرت کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کھلونے،مٹھائی اور دیگر تحائف پیش کئے۔بچوں اور ان کی ماؤں نے دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہی تو ہماری اپنی ہیں،اللہ آپ کو سلامت رکھے۔سینیٹر پرویز رشید،وزیراطلاعات عظمی زاہد بخاری،صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ،معاون خصوصی ذیشان ملک،چیف سیکرٹری زاہد زمان اختر،کمشنرمحمد علی رندھاوا،ڈپٹی کمشنررافعہ حیدر، سیکرٹری اطلاعات دانیال سلیم گیلانی، ڈی جی پی آرروبینہ افضل اور دیگر حکام بھی موجود تھے