عید کے دن غزہ میں اپنے تین بیٹوں کی قربانی دے کر امت مسلمہ، صلاح الدین ایوبی
۔ لیکن ان کے خاندان کے کسی فرد نے فلسطین نہیں چھوڑا۔ جیسے ہی انہیں فون پر شہادت کی اطلاع ملی تو انھوں نے الله کا شکر ادا کیا اور کہا حسبنا الله و نعمل الوکیل پھر کہا کہ میرے بیٹوں کا خون دیگر شہداء کے خون سے زیادہ قیمتی نہیں
پاکاستان لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی ):دورِ حاضر کے صلاح الدین ایوبی حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے عید کے دن غزہ میں اپنے تین بیٹوں کی قربانی دے کر امت مسلمہ کے بزدل حکمرانوں، کرپٹ جرنیلوں اور غیور عوام کو عید کی مبارکباد بھیجی ہے۔ ان کے بیٹے، بیٹیوں، پوتے، نواسوں سمیت اب تک خاندان کے ساٹھ افراد شہید ہو چکے ہیں۔ لیکن ان کے خاندان کے کسی فرد نے فلسطین نہیں چھوڑا۔ جیسے ہی انہیں فون پر شہادت کی اطلاع ملی تو انھوں نے الله کا شکر ادا کیا اور کہا حسبنا الله و نعمل الوکیل پھر کہا کہ میرے بیٹوں کا خون دیگر شہداء کے خون سے زیادہ قیمتی نہیں۔ کیا اس طرزِ عمل نے قیادت کا معیار طے نہیں کر دیا۔ یہ ہوتا ہے رول ماڈل۔ یہ امت بانجھ نہیں ہے چاہے کم ہی سہی مگر ہمارے اردگرد ایسے صالح اور قابل لوگ موجود ہوتے ہیں جو قیادت کے اہل ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے معیارات کو درست کریں۔ہمارے کرنے کے کام مندرجہ ذیل ہیں۔ 1- امت میں قیادت کی تبدیلی کیلئے کوشش 2- اہلِ غزہ کی مالی امداد 3- سوشل میڈیا کا مؤثر استعمال 4- اسرائیل دوست کمپنیوں کی مصنوعات کا ہمیشہ کیلئے بائیکاٹ 5- الله سے مسلسل دعا۔ (Plz fwd)