الحمراء میں سہ روزہ عید میلہ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔
کھلے کھلے،ہنستے مسکراہتے، چمکتے دمکتے چہرے تین روز تک الحمراء کی رونق بنے رہے۔ ان تقریبات میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):الحمراء خوشیاں بانٹنے میں اپنی مثال آپ ہے، عید الفطر کے موقع پر الحمراء انتظامیہ نے عوام کے لئے بھرپور پروگرامز پیش کئے،تین دنوں تک الحمراء میں عید کا سماں رہا۔تاہم الحمراء میں سہ روزہ عید میلہ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔کھلے کھلے،ہنستے مسکراہتے، چمکتے دمکتے چہرے تین روز تک الحمراء کی رونق بنے رہے۔ان تقریبات میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔عید تقریبات کے میوزک شواور کھیل عینک والا جن، میجک و پپٹ شو پیش کئے گئے۔ سربراہ الحمراء طارق علی بسر ا نے اپنے تا ثرات میں کہا کہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھا نے پر خوشی ہے،عوام اپنی ثقافتی اقدار کے حسن سے بے پناہ محبت کرتے ہیں،عید میلہ کا مقصد بھائی چارہ عام کرنا، لوگوں کو میل جول کے خوبصورت مواقع فراہم کرنا ہے۔