
وفاقی محتسب کی معا ئنہ ٹیم کا پرو ٹیکٹر یٹ آف امیگر ینٹس آ فس راولپنڈ ی کا دورہ
خوا تین اور بز رگ شہر یوں کے لئے الگ کا ؤ نٹر بنا نے اور انشو رنس فا رم کمپیو ٹرا ئزڈ کر نے کی ہدا یت
پاکستان اسلا م آ باد(نمائندہ وائس آف جرمنی):فاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے پرو ٹیکٹر یٹ آف امیگر ینٹس آفس کو خوا تین اور بز رگ شہر یوں کے لئے الگ کاؤنٹر بنا نے، ملک بھر میں انٹر نیٹ کے ذریعے آن لا ئن فا رم پر کر نے کی سہو لت فراہم کر نے، اسٹیٹ لا ئف انشو رنس کا رپو ریشن کے کا ؤ نٹر کو کمپیو ٹر ائزڈ کر نے، نیشنل بینک میں پا نچوں کا ؤ نٹرز کو آ پر یشنل کر نے اور ملک بھر کے تمام علا قا ئی دفاتر میں (Protector Stamp) لگا نے کی ہدا یت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کو ئی بھی شہر ی کسی بھی پروٹیکٹر آف امیگر ینٹس آ فس کے دفتر جا ئے تو اسے علا قا ئی دفا تر کے چکر لگوا نے کی بجا ئے اسی جگہ پرو ٹیکٹر کلئیر نس کی سہولت فرا ہم کی جا ئے۔ وفاقی محتسب نے یہ ہدا یات سینئر ایڈ وائزر احمد فا روق کی سر برا ہی میں معا ئنہ ٹیم کی رپورٹ کے بعد دی ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی محتسب نے پرو ٹیکٹر یٹ آف امیگر ینٹس کے خلاف بد انتظا می کی شکا یات کا ازخود نو ٹس لیتے ہوئے وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ کے افسران پر مشتمل ایک معائنہ ٹیم تشکیل دی تھی جس نے گز شتہ روز پرو ٹیکٹر یٹ آف امیگر ینٹس آفس راولپنڈ ی کا دورہ کر کے وہاں مو جود سینکڑوں کسٹمرز کی شکایات سنیں اور انتظامیہ کو مو قع پر ہی ہدا یات جا ری کیں۔ وفاقی محتسب کی ٹیم وہاں پہنچی تو دفتر میں بے پنا ہ رش تھا، خوا تین کے بیٹھنے کے لئے الگ جگہ نہ تھی۔ فیس جمع کر نے کے لئے نیشنل بینک میں پا نچ کا ؤ نٹر بنے ہو ئے تھے لیکن صرف ایک کا ؤ نٹر پر بینک کا ملا زم فیس وصول کر رہا تھا۔ اسٹیٹ لائف انشو رنس کے کا ؤ نٹر پر دو ملازمین ہر کسٹمر کا فا رم ہا تھ سے پر کر رہے تھے جس کی وجہ سے تا خیر ہو رہی تھی۔ ٹیم نے نیشنل بینک کے پا نچوں کا ؤ نٹرز فنکشنل کر نے اور انشو رنس فارم کمپیوٹرائزڈ کر نے کی ہدا یت کی کیو نکہ کسٹمرز کا زیا دہ وقت ان دونوں کا ؤ نٹرز پر لگ رہا تھا۔ میا نوا لی سے آ ئے چھ شکا یت کنند گان نے ٹیم کو بتا یا کہ وہ پہلے لاہور گئے، وہاں سے راولپنڈ ی بھیجا گیا اور اب راولپنڈ ی والے واپس لا ہور بھجوا رہے ہیں۔ فیصل آ باد سے آ ئے ایک کسٹمر نے بتا یا کہ اسے رات سڑک پر گزارنا پڑ ی۔ وفاقی محتسب کی ٹیم کی ہدا یت پر ان سمیت کئی افراد کی فو ری پرو ٹیکٹر کلیئر نس کر دی گئی۔ انتظا میہ نے بتا یا کہ انہوں نے ایجنٹ ما فیا کا دفتر میں داخلہ منع کر رکھا ہے، اگر کو ئی نظر آ جا ئے تو اسے پو لیس کے حوا لے کر دیا جا تا ہے۔ واضح رہے کہ وفا قی محتسب کو پرو ٹیکٹر یٹ آف امیگرانٹس آفس کے خلاف بد انتظا می بشمول بیرون ملک جا نے والے پاکستانیوں کے سفر میں رکاوٹیں اور پرو ٹیکٹر اسٹیمپ لگا نے میں تا خیر نیز ایجنٹوں کی دخل اندازی سے متعلق بڑ ی تعداد میں شکایات مو صول ہو ئی تھیں۔ معائنہ ٹیم نے اپنی تجا ویز پر مبنی رپورٹ وفاقی محتسب کو پیش کر دی ہے۔