انٹرٹینمینٹ

ہمارے دھرتی صوفیوں کے پیغام سے مہک رہی ہے۔

الحمراء میلوڈیز پیار و محبت، امن و سلامتی،بھائی چارہ کے روایات کا امین بن گیا، نامور قوال ندیم جمیل نے ساتھیوں کے ہمراہ پرفارم کیا۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ہمارے دھرتی صوفیوں کے پیغام سے مہک رہی ہے،صوفی ازم کے پیغام کے اظہار کے لئے قوالی کی صنف آئی۔قوالی کو اسکی اصل شکل میں بحال رکھنا الحمراء کا مشن ہے۔الحمراء میلوڈیز میں قوالی پیش کرنے کا مقصد آج کی نوجوان نسل کو بذریعہ قوالی ٗاس انسانیت کے معراج کے پیغام بارے آگاہ کرنا ہے جو ہمیں ہمارے صوفیا ء کرام نے دیا۔الحمراء میلوڈیز کے پروگرام میں نامور قوال ندیم جمیل نے ساتھیوں کے ہمراہ اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔سربراہ الحمراء طارق علی بسرا نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ پروگرام کا مقصد معاشرہ میں پیار ومحبت،امن وسلامتی اور بھائی چارہ کی روایات کو تقویت بخشنا ہے۔قوالی آٹھ سو سال پرانی روایت ہے جس کا آغاز امیر خسرو نے صوفی پیغام کو عوام تک پہچانے کے لئے کیا۔قوالی میں اخلاقیات، تذکیہ نفس، معرفت،اپنی اور اپنے خالق حقیقی کی پہچان کا پیغام دیا جاتا ہے،اس اعتبار سے یہ صنف بہت معتبر ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button