مشرق وسطیٰ

تمام شہری ماحولیاتی تحفظ کیلئے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کریں،ڈی جی پی ڈی ایم اے

ارتھ ڈے ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں ،آلودگی،ڈی فارسٹیشن اور بائیو ڈائیورسٹی کے نقصانات بارے ویک اپ کال دیتا ہے

لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی) ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے) اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ22 اپریل ماحولیاتی تحفظ کا عالمی دن ہے ،ارتھ ڈے دنیا میں ماحولیاتی تحفظ کے بارے آگاہی کے طور پر منایا جاتا ہے۔
ارتھ ڈے کے حوالے سے پیر کے روز یہاں جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ارتھ ڈے ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت، صفائی ستھرائی کے نظام کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔
پلاسٹک کا بے دریغ استعمال نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں اور آبی حیات کیلئے بھی موت ہے۔ ارتھ ڈے ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں ،آلودگی،ڈی فارسٹیشن اور بائیو ڈائیورسٹی کے نقصانات بارے ویک اپ کال دیتا ہے۔ علی عرفان کاٹھیا نے کہا کہ تمام شہری ماحولیاتی تحفظ کیلئے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کریں۔ماحولیاتی آلودگی ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس سے عالمی حل کے طور پرنمٹنا چاہیے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button