انٹرٹینمینٹ

آرٹ کا مستقبل نوجوان مصوروں کے ہاتھوں میں ہے۔

الحمراء آرٹس کونسل فنون لطیفہ کے ہر شعبہ میں انٹرن شپ کے موقع فراہم کر رہا ہے۔

لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):الحمراء آرٹ میوزیم اپنی نوعیت کی منفرد جگہ ہیں یہاں عالمی شہرہ آفاق آرٹسٹوں کے سینکڑوں فن پارے آویزاں ہیں۔انٹرشپ کرنے والے نوجوان مصوروں کو ایسے ماحول میں انٹرشپ کرنے میں ساز گار آب و ہوا میسر آئی ہے۔ الحمراء افسران نے انٹرن شپ مکمل کرنے والے طالبات کو مبارکباد دی اور انکے شاندار مستقبل کے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔سربر اہ الحمراء طارق علی بسرا نے اپنے تاثرات میں کہا کہ الحمراء آرٹس کونسل فنون لطیفہ کے ہر شعبہ میں انٹرن شپ کے موقع فراہم کر رہا ہے۔نجی کالج کی20سے زائد طالبات نے الحمراء آرٹ میوزیم میں انٹرن شپ مکمل کی ہے۔انٹرن شپ مکمل کرنے والی طالبات نے اپنے تاثرات میں کہا کہ انٹرن شپ اپنی ڈگری کو سکلز سے ہم آہنگ کرنے میں معاون ثابت ہوئی،ہمیں اپنے شعبے کے عملی تقاضوں سے متعلق آگہی ملی،یہ موقع ہمارے لئے عملی میدان کے دروازے کھولے گا، اس تعاون پر ہم الحمراء آرٹس کونسل کے ممنون ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button