ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اپنے دورہ پاکستان کے دوسرے دن کے موقع پر صوبائی دارالحکومت لاہور پہنچے جہاں انہوں نے قومی شاعر علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دی اور قبر پر پھول رکھے۔
ایرانی صدر نے مزار پر گفتگو میں کہا کہ علامہ اقبال کی شخصیت ہمارے لیے بہت اہم ہے کیونکہ علامہ اقبال نے پیغام دیا کہ کیسے استعمار کے خلاف کھڑے ہونا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ سے متعلق اصولی مؤقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں۔
اس سے قبل لاہور آمد کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایرانی صدر کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔