کاروبار

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کراس کر گیا

پاکستان کے KSE100 انڈیکس میں گزشتہ سال کی نسبت 75.5 فیصد اضافہ ہوا ہے اور سال بہ تاریخ 11.5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو ٹریڈنگ کے دوران پاکستان کا انڈیکس 72 ہزار کی اہم سطح کو توڑ کر 72,414 پوائنٹس کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
نئے قرض پروگرام کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ملک کے کامیاب مذاکرات کی امیدوں اور پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کے حوالے سے بڑھتے امکانات کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں مثبت رجحان کے درمیان پاکستانی سٹاک ایکسچینج حال ہی میں ریکارڈ بلندیوں پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
پاکستان کے KSE100 انڈیکس میں گزشتہ سال کی نسبت 75.5 فیصد اضافہ ہوا ہے اور سال بہ تاریخ 11.5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 71 ہزار 359 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button