اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

جو کچھ ایوان میں ہوتا رہا اب یہ نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا

انہوں نے کہا کہ بیان حلفی کا قانون ہم پر لاگو ہوتا تو سب پر بھی لاگو ہوگا۔

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ جو کچھ ایوان میں ہوتا رہا اب یہ نہیں ہونے دیں گے قانون بنائیں گے تو عمل بھی کروائیں گے۔
وائس آف گرمنی کےمطابق فیصل واوڈا نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو حق نہیں دیں گے کہ وہ باہر سے صادق و امین کا سرٹیفکیٹ جاری کرے، ایسا نہیں ہوگا کہ آپ ہماری پگڑیاں اچھالیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ہمارے ہی بنائے قانون کو آپ اپنے اوپر لاگو نہیں کرتے ہم پر کرتے ہیں، ایسا نہیں ہوسکتا کہ قانون ہم پاس کریں اور تشریح اپنی مرضی سے کی جائے، ہم قانون کی تشریح کریں گے اور کروائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بیان حلفی کا قانون ہم پر لاگو ہوتا تو سب پر بھی لاگو ہوگا۔
فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ آج ایوان میں پہلا دن ہے میں کسی کا نام لینا مناسب نہیں سمجھتا، اس ایوان میں ایسے لوگ بھی ہیں جو چاروں طرف کھیل رہے ہیں ہمیں ایسے لوگوں کو بے نقاب کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھٹو کی پھانسی دینے والے کا احتساب کیوں نہیں ہوا، ریکوڈک کیس میں ہم نے اربوں ڈالر کا نقصان کرلیا یہ نقصان ہم کیسے بھریں گے، نسلہ ٹاور کے معصوم بچوں کو بے گھر کردیا گیا۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جو الزامات دیکھ رہا ہوں توقع کرتا ہوں اس پر آگے بڑھ کر وضاحت دی جائے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button