کھیل

پانچواں ٹی20: 179 کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، چار آؤٹ

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 179 رنز کا ہدف دیا۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے پانچ ٹی20 میچز کی سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 179 رنز کا ہدف دیا۔
نیوزی لینڈ نے کچھ دیر پہلے تک چار وکٹوں کے نقصان پر 11.4 اوورز میں 98 رنز بنائے تھے۔
نیوزی لینڈ نے 179 رنز کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا تو اس کو پہلا نقصان ٹام بلنڈل کی وکٹ کی صورت میں ہوا جو صرف چار رنز ہی بنا پائے تھے کہ انہیں شاہین شاہ آفریدی نے بولڈ کر دیا۔
ٹم سیفرٹ نے 52 رنز بنا کر اپنی نصف سینچری مکمل کی ہی تھی کہ اسامہ میر نے انہیں بولڈ کر دیا۔
پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ اس وقت گر گئی جب صائم ایوب صرف ایک رن بنا کر ولیم او رورکی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کو دوسرا نقصان عثمان خان کی وکٹ کا ہوا جو 31 رنز بنانے کے بعد اش سوڈھی کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔
کپتان بابر اعظم نے 69 رنز کی اچھی اننگز کھیلی مگر وہ بین سیرز کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ افتخار احمد زیادہ دیر وکٹ پر قدم نہ جما سکے اور چھ رنز سکور کرنے کے بعد جیمز نیشم گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ فخر زمان نصف سینچری کے قریب پہنچے لیکن انہیں زکارے فولکرز نے کیچ آؤٹ کر دیا۔
واضح رہے کہ سیریز کا پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے بلیک کیپز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔ لیکن تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ کی ’نوجوان‘ ٹیم نے تجزبہ کار گرین شرٹس کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔
چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چار رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کر لی تھی۔
179 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز ہی بنا سکی۔ آخری اوور میں پاکستان کو جیت کے لیے 18 رنز درکار تھے اور عماد وسیم وکٹ پر موجود تھے لیکن وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔
سکواڈ
پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، اسامہ میر، عباس آفریدی اور محمد عامر۔
نیوزی لینڈ: ٹام بلنڈل، ٹم رابنسن، ڈین فوکس کرافٹ، مارک چیپمین، جیمز نیشم، مائیکل بریسول (کپتان)، جوش کلارکسن، اش سوڈھی، جیکب ڈفی، بین سیرز، ولیم، زکارے فولکرز اور رورکی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button