مشرق وسطیٰ

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت اجلاس،اے کیٹیگری کے تھانوں میں تعینات انسپکٹرز کی شرکت

انسداد دہشتگردی، قتل،اندھے قتل اور ڈکیتی کے پینڈنگ مقدمات کا جائزہ اجلاس، درپیش مسائل بارے دریافت کیا،جلد چالان جمع کروانے کا حکم

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں انسدار دہشتگردی، قتل،اندھے قتل اور ڈکیتی کے پینڈنگ مقدمات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اے کیٹیگری کے تھانوں میں تعینات انسپکٹرز نے اجلاس میں شرکت کی۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے قتل، اندھے قتل سمیت ڈکیتی اور دہشتگردی کے پینڈنگ مقدمات بارے باز پرس کی۔ انہوں نے انسداد دہشتگردی کے مقدمات میں درپیش مسائل بارے دریافت کیا اورجلد از جلد چالان جمع کروانے کا بھی حکم دیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ چالانی تناسب میں بہتری کیلئے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سمیت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں جائیں۔چالانوں میں درپیش نقائص دور کرنے کیلئے پراسیکیوشن افسران کی معاونت لی جائے۔ انویسٹی گیشن افسران اے کیٹگری کے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کا ہدف پورا کریں، مظلوم کو انصاف کی فراہمی، مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے بروقت تفتیش کریں ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے کہا کہ دوران تفتیش میرٹ پر ہرگز سمجھوتہ نہ کریں،گنہگار کو اس کے کئے کی سزا دلوائی جائے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button