صحت

پنجاب حکومت کا انقلابی اقدام۔الٹراساؤنڈ ٹیسٹ سمیت انسولین، ہیپاٹائیٹس کی ادویات لوگوں کے گھروں تک پہنچانے کا فیصلہ

ذیابیطس، ہیپاٹائیٹس کے خاتمہ کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، کلینکس آن ویلز پروگرام کے تحت تنگ آبادیوں میں مفت طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت "صحت کی دستک ان کی دہلیز پر” پروگرام عوام کے لئے بہت جلد شروع کیا جارہا ہے جس کے تحت الٹراساؤنڈ ٹیسٹ سمیت ہیپاٹائٹس، شوگر اور دیگر امراض کی ادویات کی سہولت بھی مریضوں کے گھروں تک پہنچائی جائیں گی۔ انسولین اور دیگر ادویات کی فراہمی کا میکانزم وضع کرلیا گیا ہے۔ ذیابیطس اور ہیپاٹائٹس کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کے ساتھ انسولین سمیت شوگر کی ادویات کی دستیابی کے حوالہ سے اہم اجلاس کی مشترکہ صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں شوگر، ہیپاٹائٹس کی ادویات کی دستیابی اور فراہمی کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں شوگر کے مریضوں کے لئے انسولین کی تیاری، مارکیٹ میں میں دستیابی کے امور بھی زیر بحث آئے۔ سیکرٹری صحت علی جان خان، ڈاکٹر عدنان، ڈاکٹر زاہد پرویز، ڈاکٹر عثمان، سپیشل سیکرٹری صحت راجہ منصور اور سی ای او پی ایچ ایف ایم سی ڈاکٹر عاصم الطاف بھی موجود تھے ۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں شوگر کے مریضوں کے لئے انسولین وافر مقدار میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عالمی معیار کی انسولین کی تیاری، مینوفیکچرنگ کے لئے انٹرنیشنل کمپنیوں سے رابطہ کیا جائے گا۔اس سلسلہ میں ایک ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ پریوینٹو (preventive) کئیر سسٹم کے ذریعے بیماریوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے نان کمونیکیبل ڈیزیز (NCD) پروگرام سے ذیابیطس، ہیپاٹائیٹس کے مریضوں کی سکریننگ، دیگر ریکارڈ مانگ لیا۔خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ ذیابیطس اور ہیپاٹائیٹس کے مریضوں کے مکمل ڈیٹا کے بغیر یہ پروگرام کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتا۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عوام کو گھروں تک طبی سہولیات پہنچانے کے لئے خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں۔ کلینکس آن ویلز (wheels) کے ذریعے شہروں کے تنگ علاقوں، دیہی آبادیوں میں صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کی ریویمپنگ کا عمل تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے۔
اجلاس میں سیکرٹری صحت علی جان خان نے NCD پروگرام کے تحت فراہم کردہ طبی سہولیات سے آگاہ کیا

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button