صحت

ورلڈ بنک کے وفد کی صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر سے ملاقات

نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): ورلڈ بنک کے 5 رکنی وفد کی محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب آمد، وفد نے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر سے ملاقات کی۔ملاقات میں نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام، فیملی پلاننگ، پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پروگرام کے حوالہ سے امور پر تفصیلی بحث کی گئی۔ورلڈ بنک کے وفد کی قیادت ورلڈ بنک کی ریجنل ڈائریکٹر ہیومن ڈویلپمنٹ نکول کلنگن(Nicol Klingen) نے کی۔جبکہ پروگرام لیڈر ہیومن ڈیویلپمنٹ Ms. Hnin Hnin Pyne، سینئر ہیلتھ سپیشلسٹ Manav Bhattarai, آمنہ خان اور مس عزا وفد میں شامل تھے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں 50 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز مقامی سطح پر پرائمری ہیلتھ کئیر کے لئے مصروف عمل ہیں۔لیڈی ہیلتھ ورکرز، لیڈی ہیلتھ سپروائزرز، لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کی بہتر ٹریننگ سے مطلوبہ ہیلتھ انڈیکیٹرز حاصل ہو سکیں گے۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ماں، بچے کی صحت کے لئے ماں کی نیوٹریشن پر توجہ دینی ہوگی۔خواجہ عمران نذیر کا کہنا کہ نیشنل ہیلتھ سپورٹ سسٹم کے تحت تربیت یافتہ لیڈی ہیلتھ سپروائزر کی جلد بھرتی کی جارہی ہے۔اس پروگرام کے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے کے لئے ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔وفد کو سیکرٹری صحت علی جان خان کی جانب سے ورٹیکل پروگرامز، این ایچ ایس پی، ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔قبل ازیں، ورلڈ بنک کے وفد نے HISDU کا تفصیلی دورہ کیا اور ورٹیکل پروگرامز کے ڈیش بورڈز، ادویات کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا۔ملاقات کے دوران ورلڈ بنک کے وفد نے ہیلتھ سیکٹر کی بہتری کے لئے بھرپور وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔خواجہ عمران نذیر نے محکمہ صحت کے لئے وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی پر ورلڈ بنک کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹریز محمد اقبال اور محمد احمد، پی ڈی IRMNCH ڈاکٹر خلیل، کنسلٹنٹ ڈاکٹر اختر رشید، سی ای او پی ایچ ایف ایم سی ڈاکٹر عاصم الطاف اور ڈاکٹر نعیم مجید بھی موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button