مشرق وسطیٰ

صوبائی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں پولیس خدمت کاونٹرز پر شہریوں کو خدمات کی فراہمی جاری ہے

خدمت کاونٹرز حادثات و دیگر واقعات میں زخمیوں کوطبی و قانونی معاملات میں بھرپور معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ پولیس خدمت کاونٹرزشہریوں کو ریلیف کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔بلال صدیق کمیانہ

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں پولیس خدمت کاونٹرز سے ماہ اپریل میں 1928میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے ہیں۔
یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ترجمان نے بتایا کہ پولیس خدمت کاونٹرجنرل ہسپتال سے370 میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹس،جناح ہسپتال سے290،سروسز ہسپتال سے216،میوہسپتال سے84اورگنگارام ہسپتال سے62میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے ہیں۔اسی طرح میاں منشی ہسپتال سے233،کوٹ خواجہ سعیدہسپتال سے214،نوازشریف ہسپتال سے34،دیہی ہیلتھ سنٹرزبرکی سے87،اعوان ڈھائے والاسے126اور مانگا منڈی سے62میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے ہیں۔دیہی ہیلتھ سنٹررائیونڈسے96 اوردیہی ہیلتھ سنٹرچوہنگ سے54میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے ہیں اور373 پولیس ملازمین واہلخانہ کوعلاج معالجہ کی سہولیات میں معاونت فراہم کی گئی۔
کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس کے بروقت اجراء سے شہریوں کو قانونی امور کی انجام دہی میں مدد مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس خدمت کاونٹرز حادثات اور دیگر واقعات میں زخمیوں کوطبی و قانونی معاملات میں بھرپور معاونت فراہم کر رہے ہیں۔سی سی پی اونے کہاکہ پولیس خدمت کاونٹرز سے میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹس کے اجراء اور پولیس ملازمین کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہاہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پولیس خدمت کاونٹرز پر شہریوں کو 24گھنٹے خدمات کی فراہمی جاری ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button