ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی اپنے دفتر میں کھلی کچہری
کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو موقع پر بذریعہ فون حل کے لیے احکامات جاری کئے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ڈی آئی جی آپریشنزلاہور محمد فیصل کامران نے کہاہے کہ اوپن ڈورپالیسی کے تحت عوامی شکایات کے حل کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔کھلی کچہری کے مقصد کے حصو ل کیلئے فالو اَپ اور فیڈ بیک کا نظام متعارف کروایا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران کیا۔کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو موقع پر بذریعہ فون حل کے لیے احکامات جاری کئے۔محمد فیصل کامران نے کہا کہ شہریوں کے جاں و مال کا تحفظ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے اور شہریوں کو انصاف کی جلد فراہمی بنیادی فرائض میں شامل ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز آفس شکایت سیل کھلی کچہری میں جاری احکامات بارے متعلقہ افسران سے فالو اپ کر رہا ہے۔شہریوں سے بھی ان کے مسائل، شکایات کے حل بارے فیڈ بیک لیا جا رہا ہے۔کھلی کچہری میں جاری احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ افسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔