مشرق وسطیٰ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ٹیپاانفورسمنٹ ونگ کی غیرقانونی سائن بورڈز اور پارکنگ قوانین کی خلا ف ورزی پر کارروائیاں

جوہر ٹاؤن میں عبدالحق روڈ، کینال درڈ سے شادیوال چوک تک کارروائی،دو درجن سے زائد املاک سے غیرقانونی سائن بورڈز ہٹا دیئے، پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پردودرجن سے زائداملاک کو سربمہرکر دیا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی ہدایت پر شہر میں پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی اور غیر قانونی سائن بورڈز کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔ ٹیپا انفورسمنٹ ونگ نے گزشتہ روز جوہر ٹاؤن میں عبدالحق روڈ، کینا ل روڈ سے شادیوال چوک تک غیرقانونی سائن بورڈز اور پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پرکارروائی کی۔ٹیموں نے مجموعی طور پر چاردرجن سے زائد املاک کے خلاف کارروائی کی۔ ٹیپا عملے نے آپریشن کے دوران دو درجن سے زائد املاک سے غیرقانونی سائن بورڈز ہٹا دیئے۔ان املاک میں ڈینٹل کلینک، پٹرول پمپ، کار شاپ، نجی بینک، ہوٹل، آئل شاپ، کافی شاپ و دیگر شامل ہیں۔ ٹیپا عملے نے آپریشن کے دوران پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پردو درجن سے زائد املاک کوبھی سربمہر کر دیا۔ان املا ک میں معروف شوز سٹور،بیکری، نجی بینک، آئس کریم شاپ،کلاتھ شاپ،مارکیٹ،دفاتر، ہوٹل،چکن شاپ، رئیل اسٹیٹ آفس ویگرشامل ہیں۔ سیل کی گئی املاک کو متعدد بار نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر انفورسمنٹ ٹو ٹیپا جواد کامران نے کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے کہا ہے کہ پارکنگ قوانین پر سختی سے عملدرآمدیقینی بنایا جائے گا۔آپریشن میں ایل ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم، بھاری مشینری اور پولیس نے حصہ لیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button