مشرق وسطیٰ

لاہور ائرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کی سہولت کیلئے امیگریشن کاونٹرز میں اضافہ ہوگا اور سرچ کا طویل اور 3 درجاتی عمل کو آسان اور تیز بنایا جائے گا

لاہور ائرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کی سہولت کیلئے امیگریشن کاونٹرز میں اضافہ ہوگا اور سرچ کا طویل اور 3 درجاتی عمل کو آسان اور تیز بنایا جائے گا

لاہور شزوفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی اور وفاقی وزیر ایوی ایشن و دفاع خو اجہ محمد آصف نے علامہ اقبال ائرپورٹ لاہور کا 2 گھنٹے طویل دورہ کیا۔ وفاقی وزراءنے ائرپورٹ پر مسافروں کےلئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ لاہور ائرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کی سہولت کیلئے امیگریشن کاونٹرز میں اضافہ ہوگا اور سرچ کا طویل اور 3 درجاتی عمل کو آسان اور تیز بنایا جائے گا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امیگریشن کے مسائل کے فوری حل اور مسافروں کے لئے سہولتیں بڑھانے کا حکم دیا۔وفاقی وزرا نے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی تلاشی کے عمل کو آسان اور تیز کرنے کا حکم دیا اور سرچ کو سہل بنانے کی غرض سے اے ایس ایف، اے این ایف اور کسٹمز کے حکام سے حتمی پلان طلب کرلیا ۔ وفاقی وزراء نے قابل عمل پلان اگلے 24 گھنٹے میں تیار کرکے پیش کرنے کے احکامات جاری کیے۔وفاقی وزیر ایوی ایشن و دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ لاہور ائیرپورٹ پر کامیاب تجربے کے بعد سرچ کے عمل کو دیگر ائرپورٹس پر بھی شروع کیا جائے گا۔ ائرپورٹس پر مسافروں کی آمدورفت سہل بنانے کے لئے متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسنن نقوی نے بیرون ملک آمد اور روانگی ٹرمینل پر امیگریشن کے کاونٹرز میں اضافے کا حکم جاری کیا اور ہدایت کی کہ مسافروں کو انتظار کی زحمت سے بچانے کیلئے امیگریشن کاونٹرز کی تعداد بڑھائی جائے ۔ تین روز میں امیگریشن کاونٹرز میں اضافے کا حتمی پلان پیش کریں۔ انہوں نے کہاکہ امیگریشن کاونٹرز بڑھنے سے مسافروں کو انتظار سے نجات ملے گی۔محسن نقوی نے حکام کو ہدایت دی کہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لئے آوٹ آف باکس اقدامات کئے جائیں۔ وفاقی وزراء نے امیگریشن کاونٹرز پر مسافروں کے لئے انتظامات کاجائزہ بھی لیا اور اے این ایف، اے ایس ایف اور کسٹمز کے سرچ کے عمل کا بھی مشاہدہ کیا۔وفاقی وزراء نے ائرپورٹ پر مسافروں کے موجودہ سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔وفاقی وزراء کو ائرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کیلئے اقدامات کے بارے بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزراء کی زیرصدارت ائرپورٹ کے کمیٹی روم میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔وفاقی وزرا نے اجلاس میں متعلقہ حکام کو مسافروں کے لئے سہولتیں بڑھانے کے لئے ضروری ہدایات دیں۔ڈپٹی ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی، اے این ایف کے کرنل شوکت، ایف آئی اے لاہور کے ڈائریکٹر سرفراز ورک، اے ایس ایف کسٹمز اور علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ کے اعلی حکام کی اجلاس میں شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button