
پاکستان کے جو تمام کلچرز ہیں وہ اس ہارس اینڈ کیٹل شو کے اندر جھلکتے ہیں،سینئر منسٹر مریم اورنگزیب
جیلانی پارک میں ہارس اینڈ کیٹل شو کی تقریبات کے سلسلے میں بہار کے پھولوں نمائش کا باقاعدہ افتتاح سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے کردیا ۔
(سید عاطف ندیم-پاکستان): جیلانی پارک میں ہارس اینڈ کیٹل شو کی تقریبات کے سلسلے میں بہار کے پھولوں نمائش کا باقاعدہ افتتاح سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیرہاوسنگ بلال یاسین ،سکھ رکن اسمبلی رمیش سنگھ اروڑہ اور ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو موجود تھے ۔ پھولوں کی نمائش جیلانی پارک میں 23 فروری تک جاری رہےگی ۔ نمائش میں انڈین ڈیلیا، مری گولڈ ، فرنچ مری گولڈ ، سٹاک ، رینن گولس ، اینول گل داودی ، گینڈی ، پرائے مولا ، گارڈن ، نیکسر، کبیج ، پینزی ، سینریاں ودیگر 30 سےزائد اقسام کے پھولوں سے سجائی گئی ۔ نمائش کو 50 ہزار سے زائد گملوں اور لاکھوں کی تعداد میں رنگ برنگے پھولوں اور برقی قمقوں سے سجایا گیا ہے ۔ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے نمائش میں سنو فال جنگل اور جانوروں کے مونومنٹ بھالوں ، چیتا، شیر ، ہرن ، گھائے ، گھوڑ ا،فون بوتھ، سیفی پوائنٹ دیکھے اور خوشی کا اظہار کیا۔نمائش میں انڈین ڈیلیا، مری گولڈ ، فرنچ مری گولڈ ، سٹاک ، رینن گولس ، اینول گل داودی ، گینڈی ، پرائے مولا ، گارڈن ، نیکسر، کبیج ، پینزی ، سینریاں ودیگر 30 سےزائد اقسام کے پھولوں سے سجائی گئی ۔ نمائش کو 50 ہزار سے زائد گملوں اور لاکھوں کی تعداد میں رنگ برنگے پھولوں اور برقی قمقوں سے سجایا گیا ہے ۔ اس موقع پر سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لاہور کے شہریوں کے لیے وزیراعلی پنجاب کا یہ تحفہ ہے۔پینتیس سال بعد ہارس اینڈ کیٹل شو کا افتتاح ہوا ہے ۔ ہارس اینڈ کیٹل سے ہماری یادیں وابستہ ہیں ۔پاکستان کے جو تمام کلچرز ہیں وہ اس ہارس اینڈ کیٹل شو کے اندر جھلکتے ہیں۔ فلاور ایگزیبیشن پھولوں کی نمائش کی انوگریشن ہے۔ پھولوں کی نمائش 10 دن کے لیے جاری رہے گی۔وزیراعلی پنجاب ہارس اینڈ کیٹل شو کی کلوزنگ کریں گی۔ آپ کے کیمروں کے زریعے پنجاب کی رونق پورا پاکستان دیکھ رہا ہے۔جتنے لاہور کے اندر ایونٹس اور ایکٹیوٹیز ہو رہی ہیں اس میں بہت بڑی تعداد ہزاروں کی تعداد میں فیملیز نے پارٹیسپیٹ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ پنجاب کے اندر ترقی واپس ارہی ہے۔ پنجاب کے اندر عوام کی بحالی واپس آ رہی ہے ۔ ستھرا پنجاب ایک پراجیکٹ ہے جو سٹارٹ ہوا ہوا ہے۔پنجاب مفت دوائی دوبارہ سے سٹارٹ ہو گئی ہے ۔اپنی چھت اپنا گھر سے پنجاب کے لوگوں کو گھر مل رہے ہیں۔جیلانی پارک میں ہارس اینڈ کیٹل شو کی مناسبت سے 3 روزہ فوڈ فیسٹیول کا افتتاح بھی سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے وزٹ کرکے کیا۔ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب فوڈ فیسٹیول میں کھانوں سٹالز دیکھے اور شہریوں کے ہمراہ سیلفیز بھی بنوائی ۔سینئر منسٹر فوڈ فیسٹول کے انتظامات کوسراہا ۔خواتین ، بچوں اور نوجوانون نے مختلف فوڈ سٹالز میں کھانوں کے میعار کو خوب سراہا ۔