اسلام آباد(نمائندہ وائس آف جرمنی):وفاقی وزیر مواصلات،نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نےگلگت اور سکردو کی مین شاہراہوں کو سیاحو ں کیلئےمحفوظ بنانے کی ہدایات جاری کردیں۔ وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے سکردو سمیت شمالی علاقہ جات کا دورہ کیا ،انہوں نے گلگت اور سکردو کو ملانے والی مین شاہراہ پر لینڈ سلائیڈنگ اور نقصانات کے سد باب کا جائزہ لیا۔ وفاقی وزیرواصلات نے موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیاحو ں کیلئے سکردو سے منسلک شاہراہوں پر سفر کو ہر قیمت پر محفوظ بنایا جائے،گلگت اور سکردو کو ملانے والی مین شاہراہ پر زیادہ سے زیادہ توجہ مرکوز رکھی جائے۔ عبدالعلیم خان نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایف ڈبلیو او حکام بھاری مشینری کے ہمراہ سکردو کی شاہراہوں کو صاف رکھیں، پتھر گرنے سے جانی و مالی نقصان سے بچنے کے لئے ہر ممکن اقدام یقینی بنایا جائے وفاقی وزیر مواصلات کو فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل کی سکردو کی شاہراہوں پر بریفنگ دی گئی ۔ یہ بھی پڑھیں:شیخ جعفر خان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا اس موقع پر وفاقی وزیر کے ہمراہ سیکرٹری مواصلات علی شیر محسود اور سینئر افسران بھی سکردو میں موجود تھے۔
With Product You Purchase
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.
متعلقہ مضامین
بھی چیک کریں
Close