مشرق وسطیٰ

وفاقی محتسب کی معا ئنہ ٹیم کا اسلام آباد ٹر یفک پو لیس آ فس کا دورہ

آن لا ئن اور گھر سے ڈرا ئیو نگ لا ئسنس کی تجد ید کی سہو لت مفید اقدا م ہیں۔ اسلام آباد ٹر یفک پو لیس کو ون ونڈو ڈیسک کے قیام اور آ گا ہی مہم چلا نے کی ہدا یات

اسلام آباد پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کی ہدا یت پر سینئر ایڈ وائزر کی سر برا ہی میں وفاقی محتسب کی معا ئنہ ٹیم نے گز شتہ روز اسلام آباد ٹر یفک پولیس (آئی ٹی پی) کا دورہ کر کے عوام النا س کو در پیش مشکلات اورآئی ٹی پی کی طرف سے فرا ہم کر دہ سہو لیا ت کا جا ئزہ لیا۔ٹیم نے دورہ کے دوران وہاں موجود افراد کی شکا یات سنیں اورآئی ٹی پی انتظا میہ کو ان کے ازالے کے لئے مو قع پر ہدا یات دیں۔وفاقی محتسب نے آئی ٹی پی آفس میں ون ونڈو ڈیسک قائم کر نے کے عمل کو تیز کر نے کی ہدا یت کی ہے تا کہ عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام سہولیات میسر ہوں۔ وفاقی محتسب نے ٹر یفک پولیس کو ہدا یت کی کہ وہ بھا ری گا ڑیوں اور مو ٹر سا ئیکل سوا روں کو انتہا ئی با ئیں لین میں رکھنے کا میکنزم بنا ئے۔ٹیم نے آ ئی ٹی پی آفس میں کسٹمرز کے بیٹھنے، دھو پ سے بچا ؤ اور ٹھنڈ ے پا نی کا بند وبست کر نے کی بھی ہدا یت کی۔ وفاقی محتسب کی معا ئنہ ٹیم کو بتا یا گیا کہ گاڑیوں کے ڈر ائیو نگ لا ئسنس کے اجرا ء اور اس کی تجد ید سے متعلق تمام سہو لیا ت آن لائن بھی دستیاب ہیں۔آئی ٹی پی کی ٹیم یہ تمام سہو لیا ت گھر کی دہلیز پر بھی فرا ہم کر رہی ہے۔علا وہ ازیں تعلیمی اداروں اور پبلک مقامات پر آئی ٹی پی کی مو با ئل ٹیمیں مو قع پر بھی یہ سہو لیا ت فراہم کر رہی ہیں۔ اسلام آباد ٹر یفک پو لیس کے ایس ایس پی محمد سر فراز ورک نے ٹیم کو بر یفنگ کے دوران بتا یا کہ اسلام آباد کی آ با دی چو بیس لا کھ تک پہنچ چکی ہے۔اسی طرح سال 2023ء کے آخر تک گا ڑیوں کی تعداد 19,86,810 تک پہنچ گئی ہے اور مذ کو رہ با لا سہو لیا ت کی فرا ہمی کے لئے ٹر یفک عملے میں خا طر خوا ہ اضا فے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ ہم اپنی مدد آپ کے تحت فیض آباد میں آئی ٹی پی کا نیا دفتر بنا رہے ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ سال 2021 ء میں 22,081,450 روپے کا ریو نیو سر کا ری خزا نے میں جمع کرا یا گیا جو سال 2023ء میں 294,444,400 روپے ہو گیا۔وفاقی محتسب نے آ ئی ٹی پی کی کا رکر دگی پر اطمینان کا اظہار کر تے ہو ئے اس بارے میں آ گا ہی مہم چلانے کی بھی ہدا یت کی تاکہ عام لوگ ان سہولیات سے مز ید فائد ہ اٹھاسکیں۔ بعض افراد اور ٹیم نے انتظا میہ کو ہدا یت کی کہ گاڑیوں کے ڈرا ئیو نگ لا ئسنس سے متعلق تمام ہدا یات جلی حروف میں اردو اور انگلش میں بورڈز پر آویزاں کی جا ئیں نیز آن لا ئن اور گھر سے رجسٹر یشن کی سہولیات کے بارے میں بھی بورڈز نما یا ں انداز میں لگائے جا ئیں اور اس با رے میں آگاہی مہم بھی چلا ئی جائے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button