کاروبار

عوام سے کیا ہر وعدہ پورا کریں گے، ہماری کاوشوں کے ثمرات جلد سامنے آئیں گے۔صوبئی وزیرصنعت و تجارت

چوہدری شافع حسین کا گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری کا دورہ، صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل پر بات چیت

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔اس موقع پر صنعتکاروں اور تاجروں سے ملاقات کے دوران انڈسٹری اوران کے مسائل پر بات چیت ہوئی۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ گجرات میں فرنیچر کالج کے قیام کے لئے فرنیچر ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیر اعلیٰ سے جلد ملاقات کرائی جائے گی۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہاکہ ٹیکنیکل ایجوکیشن تباہی کا شکار ہے، اسے ٹھیک کریں گے۔ٹیکنیکل ایجوکیشن کے 40سالہ پرانے نصاب کوجدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے۔پہلے مرحلے میں جن5ٹیکنکل کالجوں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے ان میں گجرات کا کالج بھی شامل ہے۔صوبائی وزیرصنعت نے کہاکہ گجرات میں 400ایکڑ غیرزرعی زمین پر انڈسٹریل اسٹیٹ 2 بنائی جارہی ہے۔گجرات سمیت پنجاب کے 16 بڑے شہروں میں سیوریج کا نیا نظام لارہے ہیں۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ چیمبرز کو سپورٹ کیا ہے۔کاٹیج انڈسٹری کے فروغ کیلئے حکومت ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی۔عوام سے کیا ہر وعدہ پورا کریں گے، ہماری کاوشوں کے ثمرات جلد سامنے آئیں گے۔ صدرگجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری چوہدری محمد فرازنے کہاکہ حکومت سپورٹ کرے تو گجرات میں سولر پینلزبنانے کا کارخانہ لگانے کے لئے تیار ہیں۔
بعدازاں صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے رشیدہ شفیع ایمرجنسی وٹراما سینٹر کا بھی دورہ کیا اورطبی سہولیات کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیرصنعت و تجارت نے کہاکہ حکومتی اقدامات کے باعث ہیلتھ سیکٹر میں بہتری آرہی ہے۔آبادی میں اضافہ کے پیش نظر نئے ہسپتال بنانا ضروری ہے۔گجرات میں بھی ایک نئے ہسپتال کی ضرورت ہے۔صوبائی وزیر نے ٹراما سینٹر میں طبی سہولیات کوسراہا اور اسے ماڈل قرار دیا۔صوبائی وزیر ماڈل ٹاؤن گجرات میں پاکستان مسلم لیگ یو کے کے صدر سید رضوان ہاشمی کی رہائش گاہ گئے۔ان کے بہنوئی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اورمرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button