جنرل

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہدایت کے مطابق صوبہ بھر میں امن و امان کو یقینی بنائیں گے۔ خواجہ سلمان رفیق

اجلاس کے دوران کچا آپریشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پتنگ ساز فیکٹریوں اور بجلی چوروں کے خلاف ایکشن جاری رہے گا۔ خواجہ سلمان رفیق

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر محکمہ صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں سب کیبنٹ کمیٹی برائے لاءاینڈ آرڈرز کا چوتھا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر محکمہ خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن اور وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے بطور کمیٹی ممبران کے شرکت کی۔ صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے اجلاس میں ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ہوم، ایڈیشنل آئی جی شہزادہ سلطان، اے آئی جی صاحبزادہ بلال عمر، ڈی جی پنجاب فرازک سائنس ایجنسی و دیگر افسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں امن و امان، ملتان اور مظفر گڑھ میں ضمنی انتخابات کے انتظامات، کچا آپریشن و دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب اور کمشنر ڈی جی خان نے بریفننگ دی۔ صوبائی وزیر محکمہ صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے دشمنوں سے مقابلہ کرتے ہوئے زخمی ہونے والے پنجاب پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہدایت کے مطابق صوبہ بھر میں امن و امان کو یقینی بنائیں گے۔ اجلاس کے دوران کچا آپریشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس کے دوران پنجاب پولیس کو عوام کے مفاد میں مختلف تھانوں کی ری ارینجمنٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اجلاس کے دوران مختلف واقعات پر جے آئی ٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ صوبہ بھر میں منشیات فروشوں، پتنگ ساز فیکٹریوں اور بجلی چوروں کے خلاف ایکشن جاری رہے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button