اسلام آباد پاکستان: (نمائندہ وائس آف جرمنی)ہتک عزت بل کی منظوری کیخلاف صحافی برادری کے ساتھ ملکراحتجاج کرتے ہیں بل کو صحافی تنظیموں نے مسترد کرتے ہوئے آج ملک گیر احتجاج کا اعلان کیااور وائس آف جرمنی اردو سروس انکے ساتھ کھڑا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وائس آف جرمنی کے کنٹری ہیڈ سید عاطف ندیم نے اپنے پیغام میں دیا انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے ہتک عزت بل پوری صحافی برادری کیلئےتشویش کا باعث ہے یہی وجہ ہے آج ملک بھر کےصحافی سراپا احتجاج ہیں۔اس قانون کے خلاف صحافتی تنظیمیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوں انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے تمام میڈیا اسٹیک ہولڈرز کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے رات کی تاریکی میں ہتک عزت بل منظور کیا جس کو صحافی مسترد کرتے ہیں۔اور ہم مطالبہ کرتے ہیں اس بل کو فوری واپس لیا جائے اورصحافتی تنظیموں کی مشاورت سےکی قانون سازی کی جائے.
With Product You Purchase
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.
متعلقہ مضامین
بھی چیک کریں
Close