اراکین قومی و پنجاب اسمبلی کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ
ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی ورکنگ دیکھ کر جو جذبات اور احساسات یہاں نظر آئے وہ خاتون چیف منسٹر ہی کرسکتی ہے، شائستہ پرویز ملک
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):اراکین قومی و پنجاب اسمبلی نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق وفد میں ایم این شائستہ پرویز ملک،ایم این اے کرن ڈار اور ایم پی اے کنول لیاقت شامل تھیں۔ایس ایس پی رفعت بخاری اور آپریشن کمانڈر محمد شفیق احمد نے وفد کو ادارے کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔وفد نے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن،15پینک بٹن اور سی ایم پنجاب فری وائی فائی پراجیکٹ کا جائزہ لیا۔اراکین اسمبلی نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ کے شاندار انیشٹیوز پر ان کو مبارکباد دیتی ہیں۔ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن،ویمن سیفٹی ایپ بہت زبردست انیشیٹوز ہیں۔ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی ورکنگ دیکھ کر جو جذبات اور احساسات یہاں نظر آئے وہ خاتون چیف منسٹر ہی کرسکتی ہے۔پنجاب بھر میں ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی انفارمیشن پہنچائینگے۔وفد نے خواتین کے تحفظ اور مدد فراہم کرنے کے حوالے سے سیف سٹی کی کوششوں کو سراہا۔ان کا مزید کہنا تھاکہ خواتین خود کو محفوظ سمجھیں کیونکہ سیف سٹی میں ان کی حفاظت کے لیے بہت قابل ٹیم موجود ہے۔سیف سٹی آئی ٹی ہب ہے اور آئی ٹی ہی فیوچر آف پاکستان ہے۔