انٹرٹینمینٹاہم خبریںتازہ ترین

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء سارہ رشید سے آسٹریلین ماہر تعلیم ہاجرہ دیمرکن نے ملاقات کی۔

نہایت خوشگوار ادبی ماحول میں ملاقات میں ثقافتی اُمور پر تبادلہ خیال ہوا۔اپنی تہذیب وتمدن پر فخر اور اقدار کا حسن باعث مسرت ہے۔ سربراہ الحمراء سارہ رشید نے آسٹریلین انٹرنیشنل سکول کی پرنسپل کو خطاطی پر مبنی سوونیئر دیا۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):لاہور آرٹس کونسل الحمراء اپنی اقدار کو صحیح معنوں میں دُنیا کے سامنے پیش کررہا ہے،ندرت بھری قدریں، پیار و محبت کے رشتوں، برداشت و رواداری کے روایات کی بنا پر دنیا ہماری تہذیب وتمدن کو فخر کی نگا ہ سے دیکھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء سارہ رشید نے آسٹریلین ماہر تعلیم ہاجرہ دیمر کن سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے کہا کہ الحمراء نوجوانوں کی خوبصورت فکر و سوچ کو اُمیدوں و اُمنگوں سے ہم آہنگ کر رہا ہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء سارہ رشید سے آسٹریلین ماہر تعلیم ہاجرہ دیمرکن نے ملاقات کی۔نہایت خوشگوار ادبی ماحول میں ملاقات میں ثقافتی اُمور پر تبادلہ خیال ہوا۔سربراہ الحمراء سارہ رشید نے آسٹریلین انٹرنیشنل سکول کی پرنسپل ہاجرہ دیمرکن کو خطاطی پر مبنی سوونیئر دیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button