آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرصدارت لاہور پولیس کا انسداد کرائم جائزہ اجلاس
آئی جی پنجاب نے کرائم کنٹرول، لا اینڈ آرڈر میں اچھی کارکردگی پر سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کو بہترین کمانڈر قرار دیا کرائم کنٹرول، لا اینڈ آرڈر، کمیونٹی پولیسنگ میں لاہور پولیس کی کارکردگی شاندار رہی ہے‘ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی): انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ عیدالاضحٰی پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں مویشی منڈیوں اور شہریوں کے لئے بھرپور سکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں، آئی جی پنجاب نے کرائم کنٹرول، لا اینڈ آرڈر میں اچھی کارکردگی پر سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کو بہترین کمانڈر قرار دیا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی قیادت میں کرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی آئی، کرائم کنٹرول، لا اینڈ آرڈر، کمیونٹی پولیسنگ میں لاہور پولیس کی کارکردگی شاندار رہی ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایمر جنسی ہیلپ لائن 15 کی کالز میں کمی، چالاننگ کی شرح میں بہتری پر لاہور پولیس کو شاباش دی، آئی جی پنجاب نے لاہور پولیس کے بہترین کارکردگی کے حامل افسران کے لئے کیش ایوارڈز کا اعلان کیا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے پٹرولنگ سسٹم کو بہت موثر اور بہتر بنایا ہے، لاہور پولیس نے کرائم کنٹرول کے ساتھ لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا کامیابی سے سامنا کیا، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ لاہور پولیس نے قتل، ریپ اور بچوں سے زیادتی کے تمام کیسز حل کئے، آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور نے منشیات کے بڑے گینگز، سنگین جرائم کے بیشتر کیسز ٹریس کئے جو قابل ستائش ہے۔
آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ ایف آئی آر کا بروقت اندراج ہر صورت یقینی بنایا جائے، منشیات فروشی کے تدارک کے لئے مزید دلجمعی سے کام کریں، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ 1787 کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر شکایات کی داد رسی مزید بہتر بنائیں، فرینڈز آف پولیس اور والنٹیرز ان پولیس پروگرامز کو کامیابی سے جاری رکھیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور پولیس کو صوبائی دارالحکومت کے ٹریفک امور مزید بہتر بنانے کی احکامات بھی دئیے۔
یہ احکامات آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آج سی سی پی او آفس میں لاہور پولیس کے انسداد جرائم اجلاس کی صدارت کے دوران جاری کیں۔ آئی جی پنجاب کی زیرصدارت لاہور پولیس کا انسداد کرائم جائزہ اجلاس میں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن محمد ادریس احمد ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب اظہر اکرم،لاہور پولیس کے آپریشنز، انویسٹی گیشن، آرگنائزڈ کرائم یونٹ سمیت تمام ونگز کے ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، ایس پیز موجود تھے۔