مشرق وسطیٰ

ہیٹ ویو کا خدشہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ جاری

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ ڈی سیز موجودہ صورتحال میں الرٹ رہیں کوتاہی کی گنجائش نہیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ہیٹ ویو کا خدشہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت کمیٹی روم میں اہم اجلاس ہوا۔ جنوبی پنجاب میں ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ بہاولپور, بہاولنگر اور رحیم یار خان کے ڈی سیز نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی،ریسکیو، میونسپل،محکمہ صحت،سول ڈیفینس اور محکمہ تعلیم کے افسران نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ انتظامی افسران کی طرف سے ڈی جی پی ڈی ایم اے کو ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔ تھل و چولستان کے اضلاع میں واٹر باؤزرز مہیا کر رہے ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ ڈی سیز موجودہ صورتحال میں الرٹ رہیں کوتاہی کی گنجائش نہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو تمام ممکنہ معاونت فراہم کی جائے۔ تھل و چولستان کیلئے 4/4 کے واٹر ٹینکرز فراہم کر دئیے گئے ہیں۔ ایک ٹینکر میں تقریباً 12 ہزار لٹر تک پانی کی استطاعت ہے۔ 27 مئی تک پنجاب میں ہیٹ ویو کے خدشہ ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم نے ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ ہیٹ ویو سے بچاؤ بارے ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ تمام محکمے باہمی تعاون سے ہیٹ ویو کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ عوام الناس سے التماس ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 یا ریسکیو 1122 پر کال کریں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button