مشرق وسطیٰ

لاہور پولیس نقص امن کا باعث بننے والے قانون شکن عناصر کے خلاف سر گرم

ناجائز اسلحہ کے 4507، اسلحہ کی نمائش کے 149اور ہوائی فائرنگ کے 218مقدمات درج ملزمان سے 74کلاشنکوف،334رائفلیں،171گنیں،04ہزار سے زائد پسٹل اور 25012گولیاں برآمد لاہور پولیس ہوائی فائرنگ، ناجائز اسلحہ اور اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔سی سی پی او لاہور

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور پولیس نے رواں سال نقص امن کا باعث بننے والے قانون شکن عناصرکے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران ناجائز اسلحہ کے 4507مقدمات، اسلحہ کی نمائش کے 149مقدمات اور ہوائی فائرنگ کے 218مقدمات کا اندراج کیا ہے۔
یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 74کلاشنکوف،334رائفلیں،171گنیں،04ہزار سے زائد پسٹل اور 25012گولیاں برآمد ہوئیں۔
اس حوالے سے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے کہاہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی لاہور پولیس کی اہم ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس ہوائی فائرنگ، ناجائز اسلحہ اور اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔سی سی پی اونے متعلقہ افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ اورناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصر کو مؤثر فالو اپ اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے ذریعے پابند سلاسل کیا جائے۔انہوں نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے، اسلحہ کی نمائش، استعمال اور اس دھندے میں ملوث ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصرکے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔بلال صدیق کمیانہ نے مزیدکہا کہ افسران اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک محفوظ معاشرے کے قیام میں اپنابھرپور کردار اداکریں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button