صحت

صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر سے پی ایم یو میں جائیکا پاکستان کے وفد نے ملاقات کی

جائیکا پاکستان کے وفد کی جانب سے چلڈرن ہسپتال ملتان میں چار منزلہ کمپلیکس کیلئے تعاون کی پیشکش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):اس موقع پر سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ شاہد لطیف اور چلڈرن ہسپتال ملتان کی انتظامیہ موجود تھی۔ صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے جائیکا پاکستان کے وفد کے ساتھ چلڈرن ہسپتال ملتان میں چار منزلہ کمپلیکس بارے تبادلہ خیال کیاا۔جائیکا پاکستان کے وفد نے محکمہ صحت کی جانب سے بہتری کے منصوبوں کو سراہا۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ جائیکا پاکستان کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں اورجائیکا پاکستان کے وفد کی جانب سے چلڈرن ہسپتال ملتان میں چار منزلہ کمپلیکس کیلئے تعاون کی پیشکش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ چلڈرن ہسپتال ملتان کے کمپلیکس میں مریضوں کیلئے ڈائیگناسٹک، ریڈیالوجی و دیگر علاج و معالجہ کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔اگلے ہفتے اس حوالہ سے ایک اور نشست رکھی جائے گی۔اس ملٹی سٹوری کمپلیکس میں مریضوں کو علاج و معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم ہوں گی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایاکہ چلڈرن ہسپتال ملتان میں کمپلیکس کو بنانا انشاء اللہ اگلے سال شروع کریں گے۔ چلڈرن ہسپتال ملتان کی صلاحیت اور کارکردگی میں اضافہ ہونے جا رہا ہے۔ سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان نے کہاکہ اگلے ہفتے جائیکا پاکستان کے ساتھ معاہدہ طے پایا جائے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button