اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان: بلوچستان میں مسافر بس کھائی گرنے سے 28 افراد جان کھو بیٹھے، کم از کم 20 زخمی

تفصیلات کے مطابق بس کو حادثہ صبح نماز کے وقت پیشش آیا۔ اسسٹنٹ کمشنر بسیمہ محمد اسماعیل کا کہنا تھا کہ مسافر بس جب کلغلی علاقے میں پہنچی تو اس کا ایک ٹائر پھٹ گیا۔ بس ایک پل سے ٹکرانے کے بعد پل سے نیچے گھری کھائی میں جا گری۔

بلوچستان کے ضلع واشک میں ایک مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے میں کم از کم 26 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔ مسافر بس کو حادثہ ضلع کی تحصیل بسیمہ کے علاقے کلغلی میں پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر بس گوادر سے کوئٹہ جا رہی تھی۔
تفصیلات کے مطابق بس کو حادثہ صبح نماز کے وقت پیشش آیا۔ اسسٹنٹ کمشنر بسیمہ محمد اسماعیل کا کہنا تھا کہ مسافر بس جب کلغلی علاقے میں پہنچی تو اس کا ایک ٹائر پھٹ گیا۔ بس ایک پل سے ٹکرانے کے بعد پل سے نیچے گھری کھائی میں جا گری۔
انھوں نے بتایا کہ حادثہ شدید ہونے کی وجہ سے مسافروں کی ایک بڑی تعداد ہلاک ہو گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ اب تک 26 مسافروں کو بیسیمہ کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے چھ کی حالت تشویشناک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر موبائل نیٹ ورک اور قریب کوئی آبادی نہ ہونے کے باعث لیویز کنٹرول کو اطلاع تاخیر سے ملی۔ انھوں نے بتایا کہ شدید زخمیوں کی منتقلی کے لیے ضلعی انتظامیہ سے ہیلی کاپٹر کی درخواست کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر مسافر بس میں 45 کے قریب لوگ سوار تھے۔
بیسیمہ ضلع واشک کی تحصیل ہے جو کہ گوادر کو کوئٹہ سے ملانے والی سی پیک شاہراہ پر واقع ہے۔ بیسیمہ کا فاصلہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے جنوب مغرب میں اندازاً ساڑھے تین سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

حادثے پر اظہار افسوس
وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع واشک میں افسوسناک ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ نے وزیرا عظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی درجات کی دعا اور ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ افسوسناک حادثے میں جانی نقصان پر دلی رنج اور صدمہ ہوا، جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
دریں اثنا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بس حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرا دکھ ہوا، جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعلٰی بلوچستان نے ہدایت کی کہ حادثے میں زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں، سرفراز بگٹی نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button