اہم خبریںبین الاقوامیتازہ ترین

’انہیں ختم کر دو‘: سابق امریکی صدارتی امیدوار نکی ہیلی نے اسرائیلی شیل پر لکھ دیا

یہ تصویر اسرائیلی رکن پارلیمنٹ اور اقوامِ متحدہ میں سابق سفیر ڈینی ڈینن نے منگل کو ایکس پر پوسٹ کی جو دورے پر ہیلی کے ہمراہ تھے۔

سابق امریکی صدارتی امیدوار نکی ہیلی کی لبنان کے ساتھ شمالی سرحد کے قریب مقامات کے دورے کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ اسرائیلی شیل پر "انہیں ختم کر دو” کے الفاظ لکھ رہی ہیں۔
یہ تصویر اسرائیلی رکن پارلیمنٹ اور اقوامِ متحدہ میں سابق سفیر ڈینی ڈینن نے منگل کو ایکس پر پوسٹ کی جو دورے پر ہیلی کے ہمراہ تھے۔
"انہیں ختم کر دو”۔ یہ ہیں وہ الفاظ جو میری دوست اور سابق سفیر نکی ہیلی نے لکھے۔” ڈینن نے اپنی پوسٹ میں لکھا جس کے ساتھ تصویر میں ہیلی کو زمین پر بیٹھے ہوئے جامنی رنگ کے مارکر قلم کے ساتھ ایک گولے کے خول پر تحریر کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق وہاں پر اسرائیلی جارحیت میں اب تک 36000 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔
ہیلی ڈونالڈ ٹرمپ کے دور میں اقوامِ متحدہ کی ایک سخت گیر اور جارح مزاج مندوب تھیں۔
52 سالہ ہیلی نے مارچ میں امریکی ریپبلکن جماعت کے ابتدائی مقابلوں میں ٹرمپ کے خلاف بھاری شکست کے بعد وائٹ ہاؤس کے لیے مقابلہ ترک کر دیا اور گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ انتخابات میں ٹرمپ کو ووٹ دیں گی۔
ٹرمپ نے انہیں اپنا نائب صدر بننے کی دوڑ سے خارج کر دیا ہے لیکن وہ 2028 میں صدارتی مقابلے کی ممکنہ امیدوار ہیں۔
وائٹ ہاؤس نے منگل کو کہا کہ ہفتے کے آخر میں رفح پر ہونے والے ہلاکت خیز حملے کے بعد صدر جو بائیڈن کا اپنی اسرائیل پالیسی تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن انہوں نے فلسطینی شہریوں کی حالتِ زار پر "آنکھیں بند” نہیں کر رکھیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button