اہم خبریںبین الاقوامیتازہ ترین

ڈنمارک: پارلیمنٹ نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی تجویز مسترد کردی

ساشا فیکس نے مزید کہا 'فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطلب ہے کہ فلسطینیوں کو ان کے حقوق مل سکیں گے۔'

ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے متعلق پیش کردہ تجویز مسترد کر دی ہے۔ منگل کے روز مسترد کی گئی تجویز کے بارے میں کہا گیا ہے کہ سپین، آئرلینڈ اور ناروے کے فیصلوں کے باوجود فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے متعلق ضروری شرائط موجود نہیں ہیں۔
پارلیمنٹ میں یہ بل بائیں بازو سے تعلق رکھنے والی چار جماعتوں نے مشترکہ طور پر پیش کیا تھا۔
رکن پارلیمنٹ ساشا فیکس جن کا تعلق دی الٹرنیٹو سے ہے نے کہا ‘مشرق وسطیٰ کے امن کے لیے ضروری ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جائے۔ ڈنمارک کے سیاست دان یہ بات جانتے ہیں کہ مشرق وسطیٰ کا امن دو ریاستی حل کو تسلیم کیے بغیر ممکن نہیں ہے۔’
ساشا فیکس نے مزید کہا ‘فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطلب ہے کہ فلسطینیوں کو ان کے حقوق مل سکیں گے۔’
وزیر خارجہ ڈنمارک لارس لوکے راسموسن نے کچھ دن پہلے کہا ‘ڈنمارک کی حکومت فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کر سکتی ہے کیونکہ وہاں کوئی اتھارٹی نہیں ہے۔ ‘
منگل کے روز پارلیمنٹ میں ہونے والی ڈسکشن میں راسموسن نے حصہ نہیں لیا۔ تاہم انہوں نے کہا ‘مجھے امید ہے کہ ڈنمارک ایک دن فلسطینی ریاست کی حمایت کرے گا۔’

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button