مشرق وسطیٰ

وفاقی محتسب کے ایڈ وائزر کی جنڈ میں کھلی کچہر ی

وفاقی سر کا ری اداروں کے خلاف شکا یات سن کر مو قع پر ہی ہدا یات جا ری کیں بجلی اور گیس کنکشن کے لئے رشوت طلب کر نے والے اہلکا روں کے خلا ف انکوا ئر ی کا حکم

اسلام آ باد (نمائندہ وائس آف جرمنی) وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کی ہدا یت پر وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ کے ایڈ وائزر میجر جنرل (ر) ہا رون سکندر پا شا نے گز شتہ روز جنڈ ضلع اٹک میں کھلی کچہر ی کے دوران وفاقی اداروں کے خلاف شکا یات سنیں اور متعلقہ اداروں کے افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔کھلی کچہری میں شکا یت کنند گان نے بجلی، گیس، نا درا، اسٹیٹ لا ئف انشو رنس کا رپو ریشن اور پاکستان پو سٹ آفس کے علاوہ صو با ئی محکموں کے خلاف کثیر تعداد میں شکایات پیش کیں۔ متعدد شکا یت کنند گان نے بتا یا کہ انہوں نے گیس کے کنکشن کے لئے 2018 ء میں ڈیما نڈ نوٹس جمع کرا ئے مگر ابھی تک ان کے کنکشن نہیں لگے۔ گیس اور کنکشن کے حصول کے لئے مقا می اہلکا روں کی طرف سے رشوت کی ڈیما نڈ کے بارے میں بھی متعدد درخواست گزاروں نے شکا یات کیں جس پر ایڈ وائزر وفاقی محتسب نے متعلقہ اہلکا روں کے خلاف انکوا ئر ی کر کے رپورٹ پیش کر نے کا حکم دیا ہے۔ وفاقی محتسب کے ایڈ وائزر نے متعلقہ اداروں کو شکا یات کے ازالے کے لئے مو قع پر ہی احکا مات جا ری کئے۔ کھلی کچہری کے بعد وفاقی محتسب کے افسران نے جنڈ ضلع اٹک میں آ ئیسکو اور نا درا کے دفا تر کے اچا نک دورے بھی کئے اور وہاں مو جود کسٹمرز کی شکایات سن کر متعلقہ اداروں کو ہدا یا ت جا ری کیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button