اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسلام آباد میں مارگلہ اور لوئر دیر کے پہاڑوں پر آگ

اسلام آباد میں رواں ہفتے ٹریل تھری، ٹریل فائیو اور ای الیون سیکٹر میں مختلف مقامات پر آگ لگنے کے واقعات ہو چکے ہیں۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

دوسری جانب دارالحکومت اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں میں ایک مرتبہ پھر شدید آگ بھڑک اٹھی ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے ضلع دیر لوئر کی تحصیل ادیزئی کے پہاڑوں پر لگی آگ کو بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
اسلام آباد میں رواں ہفتے ٹریل تھری، ٹریل فائیو اور ای الیون سیکٹر میں مختلف مقامات پر آگ لگنے کے واقعات ہو چکے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ محکمہ جنگلات، پی ڈی ایم اے اور این ڈی اے کی جانب سے ہیلی آپریشن کیا جا رہا ہے مگر اب تک کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ہے۔
دوسری جانب ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کے مطابق مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے کے شک میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ڈی سی آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گرفتار افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ آگ لگانے والے 15 افراد کے خلاف دو روز قبل بھی مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button