صحت

علاج معالجہ کی فراہمی میں خلل نہیں ڈالنے دیں گے، خواجہ عمران نذیر

12 کروڑ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے، خواجہ عمران نذیر

پاکستان،لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ویکسنیٹرز سمیت تمام سٹاف اپنی مقام تعیناتی پر تندہی سے فرائض انجام دیں۔خسرہ سے متاثرہ علاقوں اور اضلاع کو فوکس کیا جارہا ہے۔ویکسینیشن کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔علاج معالجہ کی فراہمی میں خلل ڈالنے کو برداشت نہیں کریں گے۔12 کروڑ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح یے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا.ویکسنیٹرز سمیت تمام سٹاف کی ڈیوٹی EMR پر ریکارڈ کی جارہی ہے۔خسرہ سمیت تمام وبائی امراض کے تدارک کے لئے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت نے پنجاب میں خسرہ کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر۔ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس کے دوران بچوں میں خسرہ کیسز کی وجوہات اور تدارک کے لئے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سیکرٹری صحت علی جان خان نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت اور تفصیلی بریفنگ دی۔ خسرہ سمیت دیگر وبائی امراض کی ویکسینیشن میں ڈی جی خان اور قصور میں ویکسنیٹرز ڈیوٹی سے غائب پائے گئے جس پر انکی تنبیہ کی گئی۔انہوں نے اپنی مقام تعیناتی پر ڈیوٹی سے انکار کردیا۔سیکرٹری صحت علی جان خان نے ویکسنیٹرز کو اپنے مقام تعیناتی پر ڈیوٹی دینے کی سخت ہدایات جاری کیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button