اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سیکریٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کا جنگلات میں بڑھتے ہوئے آگ کے واقعات پر تشویش کا اظہار

ریسکیو ایمرجنسی سروس نے195,696 ایمرجنسی متاثرین کو ماہمئی کے دوران ریسکیو سروسز فراہم کیں: سیکریٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر

پاکستان،لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی): سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے جنگلات میں آگ کے واقعات کے گزشتہ برس سے89فیصد اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا جوکہ گزشتہ برس2023 میں جنوری سے مئی میں 199تھے اور اس سال جنوری سے مئی میں 377 ہیں۔انہوں نے آگ کی فوری نشاندہی، موثر فائر فائٹنگ اورآگ پر کنٹرول کے لیے منظم اور مربوط کوششوں کی تاکید کی۔ڈاکٹر رضوان نصیر نے مری، چکوال، نارووال اور راولپنڈی کے ریسکیو فائر فائٹرز کی بھی تعریف کی جنہوں نے شدید موسم، آگ کے شعلوں اور دم گھٹنے والے دھوئیں میں کئی دنوں کی کوششوں سے جنگل کی ان چیلنجنگ آگ پرر یسپانس کرتے ہوئے کنٹرول کیا۔
ڈاکٹر رضوان نے یہ بیان پنجاب کے تمام اضلاع کے ماہانہ ایمرجنسی ڈیٹا اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دیا۔ ڈویژنل ایمرجنسی افسران،ضلعی ایمرجنسی افسران اور ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرزکے افسران نے آپریشنل جائزہ میٹنگ میں شرکت کی۔ تمام ضلعی ایمرجنسی افسران نے اپنے اپنے اضلاع کی آپریشنل کارکردگی، چیلنجز، کیس اسٹڈیزاور اپنے متعلقہ اضلاع کے اہم ایمرجنسی آپریشن اورایمرجنسی ریسپانس کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔
اس موقع پر صوبائی مانیٹرنگ آفیسر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس نے ماہ مئی میں پنجاب بھر میں بروقت رسپانس کرتے ہوئے 204930ایمرجنسیزکے 195696متاثرین کوریسکیو سروسزفراہم کیں۔انہوں نے بتایا کہ204930 ایمرجنسیزمیں 137584میڈیکل ایمرجنسیز،40265 روڈ ٹریفک حادثات،5017جرائم کے واقعات،4814آتشزدگی کے واقعات جن میں 152جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات،3842ڈلیوری کیس،2191کام کو دوران زخمی ہونے کے واقعات،1305جانوروں کو ریسکیو کرنے کے واقعات،156ڈوبنے کے واقعات، 52عمارتیں گرنے اور9704 متفرق ریسکیو ایمرجنسیزشامل ہیں۔
انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس نے مئی 2024 میں جنگلات میں آگ لگنے کے 152 آپریشنز سمیت 4814 آتشزدگی کے واقعات پر ریسپانس کیا جن میں جنگلات میں آگ لگنے کے زیادہ تر26 واقعات مری میں ہوئے، چکوال میں 24، نارووال میں 18، 17 واقعات راولپنڈی اور گجرات میں 16واقعات ہوئے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پنجاب میں گزشتہ ماہ کے دوران 40,265 روڈ ٹریفک حادثات میں 363 افراد جاں بحق ہوئے۔ ان ٹریفک حادثات میں سے زیادہ تر ٹریفک حادثات 8,653 لاہور میں ہوئے جن میں 36 افراد جاں بحق ہوئے۔ اسی طرح فیصل آباد میں 2,828، ملتان میں 2,475، گوجرانوالہ میں 2,262، راولپنڈی میں 1,650 اور شیخوپورہ میں 1477 جبکہ باقی 20,920 حادثات پنجاب کے 30 اضلاع میں ہوئے۔
ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری ڈاکٹر رضوان نصیر نے پنجاب میں گزشتہ ماہ جنگلات میں لگنے والی 152 آگ پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیورز نے دن رات آگ اورمشکل ریسکیو آپریشن میں فوری ریسپانس کرتے ہوئے پہاڑوں اور دشوار گزار علاقوں میں جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات پر قابو پایا میں ریسکیو کے فائر فائٹرز کودن رات خدمات فراہم کرنے پر سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جنگل کی آگ کا بروقت پتہ لگانے اور فوری کال کرنے سے آگ کے پھیلاؤ اور نقصان کو کم کیا جا سکتا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button