صحت

والدین اپنے نونہالوں کی صحت پر نگاہ رکھیں، خسرہ کی علامت نظر آنے کی صورت میں فوری سرکاری ہسپتال سے رجوع کریں

سرکاری ہسپتالوں کے وزٹ کا مقصد عوام تک طبی سہولیات کی بروقت فراہمی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں بہترین اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے

پاکستان، لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پرصوبائی وزیر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نزیر اور صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے مدر اینڈ چائلڈ کمپلیکس شیخوپورہ کا اچانک دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جمیل ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر پرویز اقبال سمیت دیگر ضلعی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صوبائی وزراء صحت نے صفائی کمپلیکس میں ستھرائی ستھرائی، ایئرکنڈیشنرز، ادویات کے اسٹاک سمیت ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر پرویز اقبال اور فوکل پرسن دلبر حسین نے اس موقع پر صوبائی وزراء کو طبی سہولیات کی فراہمی اور خسرہ سے بچاؤ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ صوبائی وزراء نے مریضوں اور انکے لواحقین سے ہسپتال میں دستیاب سہولیات کی فراہمی بارے میں دریافت کیا اور ہسپتال میں مریضوں اور انکے لواحقین کو مہیا کی جانیوالی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ صوبائی وزیر سیکنڈری اینڈ ہیلتھ کیئر پنجاب خواجہ عمران نزیر نے اس موقع پر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عوام الناس کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے گی۔ والدین اپنے بچوں کو خسرہ کی بیماری سے بچاؤ کی ویکسین کے ٹیکے ضرور لگوائیں۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ والدین اپنے نونہالوں کی صحت پر نگاہ رکھیں، خسرہ کی علامت نظر آنے کی صورت میں فوری سرکاری ہسپتال سے رجوع کریں۔ عوام الناس کو صحت کی بروقت ، معیاری اور مفت سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے ، سرکاری ہسپتالوں میں خسرے جیسی وبائی مرض سے بچاؤ کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کے وزٹ کا مقصد عوام تک طبی سہولیات کی بروقت فراہمی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں بہترین اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ بچوں کو خسرے جیسی وبائی مرض سے بچانا ہم سب کی مشترکہ اور انفرادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں مریضوں کو بہترین علاج، تشخیص کے ساتھ ساتھ مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہاہے ۔ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز و دیگر عملہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق اپنی حاضری کو سوفیصد یقینی بنائیں ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button