وزیراعلی پنجاب مریم نواز فری وائی فائی سروس کی ماہانہ رپورٹ جاری
50 ہزار لاہوریے روزانہ 500 جی بی فری وائی فائی ڈیٹا استعمال کررہے ہیں،ایک ماہ میں تقریباً 12 لاکھ لوگ فری وائی فائی سروس سے مستفید ہو چکے ہیں
پاکستان، لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی):پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز فری وائی فائی سروس کی ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے فراہم کردہ فری وائی فائی سروس سے شہریوں کی بڑی تعداد مستفید ہوئے ہیں۔لاہوریے روزانہ 500 جی بی فری وائی فائی ڈیٹا استعمال کررہے ہیں۔یومیہ اوسط 50 ہزار لوگ فری وائی فائی استعمال کر رہے ہیں۔لاہور میں فری وائی فائی سروس 100 پوائنٹس پر 99 فیصد صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ایک ماہ میں تقریباً 12 لاکھ لوگ فری وائی فائی سروس سے مستفید ہو چکے ہیں۔اب تک 11 ہزار 775 جی بی ڈیٹا استعمال کیا جا چکا ہے۔ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیف سٹی ایمرجنسی میں سہولت کیلئے فری وائی فائی سروس فراہم کر رہی ہے۔شہری کسی بھی ایمرجنسی میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز فری وائی فائی کے ذریعے پولیس اور اپنے پیاروں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔شہری فری وائی فائی سروس سے ویمن سیفٹی ایپ، پنجاب پولیس ایپ اور واٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔وزیراعلی اعلی پنجاب فری وائی فائی سروس سروس صرف ایمرجنسی
میں استعمال کیلئے ہے۔فری وائی فائی کے ذریعے مختلف اپلیکشن کو ڈاون لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے۔فری وائی فائی سروس ٹیکسی رائیڈ بک کرانے کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔فری وائی فائی ایمرجنسی سروس ویڈیو سٹریمنگ یا انٹرٹینمنٹ کیلئے نہیں ہے۔فری وائی فائی سروس فیس بُک، یوٹیوب، ٹک ٹاک اور ایسی دیگر انٹرٹینمنٹ ایپس کیلئے نہیں ہے۔