مشرق وسطیٰ

اجمیر شریف انڈیا سے آئے ہوئے دربار حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمتہ اللہ علیہ کے گدی نشین صاحبزادہ پیر سید سرور چشتی کی راوی روڈ لاہور آمد

پیر سید سرور چشتی نے الحاج قیصر امین بٹ کو دربار حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی خصوصی چادر تحفے میں دی ، تبرکات بھی تقسیم کئے

پاکستان، لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمتہ اللہ علیہ کے گدی نشین صاحبزادہ پیر سید سرور چشتی کی آمد پر قیصر امین بٹ کے چچا الحاج محمد سلیم بٹ و دیگر نے انکا پرتپاک استقبال کیا اور مہمانوں کو ہار پہنائے.اس موقع پر صاحبزادہ پیر سید سرور چشتی نے الحاج قیصر امین بٹ کی انسانیت کے لئے جاری خدمات کی تعریف کی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا .صاحبزادہ پیر سید سرور چشتی کا کہنا تھا کہ انسانیت کی بے لوث خدمت کرنا اللہ تعالی کے قرب کا ذریعہ ہے اور اسکی مخلوق کیلئے آسانیاں پیدا کرنا دنیا و آخرت میں سرخرو کا باعث ہے ، جبکہ چیئرمین ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ الحاج قیصر امین بٹ القادری نے پیر سید سرور چشتی کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اولیاء اکرام کی بدولت برصغیر پاک و ہند دین اسلام کی شمع سے روشناس ہوا ۔ الحاج قیصر امین بٹ کا۔مزید کہنا تھا کہ بزرگان دین کے آستانوں سے ہمیشہ معاشرے میں امن و محبت کے پیغام کو عملی فروغ ملا ہے اور انہوں نے ہمیشہ انسانیت میں خوشیاں بانٹی ہیں .
اس موقع پر چوہدری عمر گجر ، ایم اے فرید ، تجمل انصاری ، حافظ عدنان بٹ ، مرزا حبیب جرال ، رومی چوہدری ، میاں حبیب ، محمد شاہد اور ورلڈ کالمسٹ کلب کے سینئر نائب صدر کالم نگار مرزا رضوان بھی موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button