کھیل

نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ: فرانس سے شکست کے باجود پاکستان سیمی فائنل میں

نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہفتے کو ہوگا۔

پاکستان بدھ کو فرانس سے اپنا آخری گروپ میچ پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے ہارنے کے باوجود نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
پولینڈ میں جاری نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو آخری گروپ میچ بدھ کو فرانس کے خلاف کھیلا۔
فرانس نے پاکستان کو 5 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دی۔
تاہم شکست کے باوجود پاکستان نے بہتر گول اوسط کی بنیاد پر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
فرانس پہلے ہی ٹاپ 4 میں کوالیفائی کر چکا تھا۔
قومی ہاکی ٹیم نے نیشنز کپ میں ملائیشیا کے خلاف میچ 4-4 گول سے برابر کیا جبکہ کینیڈا کے خلاف شاندار 8-1 سے شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔
پاکستان نے گروپ کے تین میچوں میں17 گول کیے جبکہ اس کےخلاف 11 گول ہوئے۔
نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہفتے کو ہوگا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button