اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

انسانی سمگلنگ کا الزام، سماجی کارکن صارم برنی امریکہ سے واپسی پر کراچی میں گرفتار

یاد رہے کہ سماجی تنظیم صارم برنی ٹرسٹ کے سربراہ صارم برنی بدھ کی صبح غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے امریکہ سے پاکستان کے شہر کراچی پہنچے تھے۔

سماجی کارکن صارم برنی کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے حراست میں لے کر انسداد انسانی سمگلنگ سیل کراچی منتقل کر دیا ہے۔
صارم برنی کو بدھ کی صبح امریکہ سے پاکستان پہنچنے پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے حراست میں لیا۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے ایک سینیئر افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ صارم برنی کو امریکی حکام کی شکایت پر حراست میں لیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ صارم برنی کو انسانی سمگلنگ سے متعلق معاملات پر حراست میں لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سماجی تنظیم صارم برنی ٹرسٹ کے سربراہ صارم برنی بدھ کی صبح غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے امریکہ سے پاکستان کے شہر کراچی پہنچے تھے۔
صارم برنی کو کراچی پہنچنے پر ایف آئی اے حکام نے بین الاقوامی آمد کے لاؤنج سے حراست میں لیا اور انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کیا۔
ایف آئی اے کے افسر نے بتایا کہ صارم برنی پر انسانی سمگلنگ سمیت دیگر الزامات عائد کیے گئے ہیں جن کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے صارم برنی کی گرفتاری کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔
ان کا کہنا ہے کہ اس بارے میں فی الحال کوئی بھی سرکاری مؤقف نہیں دے سکتے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button