جنرل

جاپان کی فلاحی تنظیم جیکا کی پروگرام آفیسر ماشیموراکا اپنی ٹیم کے ہمراہ محکمہ پاپولیشن ویلفئیر پنجاب کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ

جیکا کی ٹیم کا صوبہ بھر میں جاری پی ڈبلیو ڈی کے آبادی کنٹرول پروگراموں اور لوگوں کو دی جا رہی آگاہی کو بے حد سراہا،ٹیم نے امید ظاہر کی کہ دنیا بھر میں پنجاب کے آبادی کنٹرول کرنے کی حکمت عملی کو ہر سطح پر سراہا جائے گا

پاکستان،لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): جاپان کی فلاحی تنظیم جیکا کی پروگرام آفیسر ماشیمورا(Machimura (نے اپنی ٹیم ماری اسامی(Mari Usami) اور عصمت کاکڑ کے ہمراہ محکمہ پاپولیشن ویلفئیر پنجاب کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ٹیم نے ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفئیر ثمن رائے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ثمن رائے نے ٹیم کو پنجاب میں جاری بہبود آبادی سے وابستہ پراجیکٹس کے بارے بریفنگ دی۔ جیکا کی پروگرام آفیسر ماشیمورا(Machimura (نے پاپولیشن کے آبادی کنٹرول پروگراموں اور لوگوں کو دی جا رہی آگاہی کو بے حد سراہااور امید ظاہر کی کہ پاکستان خصوصا پنجاب کی آبادی کنٹرول کرنے کی حکمت عملی کو ہر سطح پر سراہا جائے گا۔ جیکا کی پروگرام آفیسر ماشیمورا نے بتایا کہ جیکا پنجاب حکومت کے ساتھ باہمی طور پر مل کر مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے۔ اس سلسلہ میں جیکا بھی محکمہ پاپولیشن کے ساتھ مل کر اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ ٹیم نے محکمہ پاپولیشن ویلفئیر کے ہر قسم کے تعاون کو بے حد سراہا۔پروگرام آفیسر ماشیمورا(Machimura (نے ڈ ائریکٹر جنرل ثمن رائے کی عوام کو فراہم کی جانے والی شعور و آگاہی کے سلسلہ میں اشاعت و ابلاغ کی خصوصی خدمات کو بے حد سراہااور اس ضمن میں مل کر نے کی خواہش کا اظہاربھی کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button