مشرق وسطیٰ

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کے مسلسل فالو اپ سے ایل ڈی اے سٹی کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا۔

ایل ڈی اے سٹی کے شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری/ایل ڈی اے نے وفاقی حکومت نیپرا سے ایل ڈی اے سٹی کے بجلی کنکشن کی منظوری لے لی۔

پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ایل ڈی اے سٹی کی ڈویلپمنٹ میں انتہائی اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کے مسلسل فالو اپ سے ایل ڈی اے سٹی کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا۔ایل ڈی اے سٹی میں بجلی کے کنکشن میں حائل تمام رکاوٹیں دور کر لی گئیں ہیں۔ایل ڈی اے نے وفاقی حکومت نیپرا سے ایل ڈی اے سٹی کے بجلی کنکشن کی منظوری لے لی ہے۔بجلی کے کنکشن سے ایل ڈی اے سٹی میں ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی آئے گی۔ایل ڈی اے سٹی” سی بلاک "کاپوزیشن آئندہ ماہ دسمبر میں دیا جا رہا ہے،سی بلاک کے بعد جناح سیکٹر کے دیگر بلاکس کے پوزیشن دینے کی بھی تیاریاں کی جاری ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button