![](https://vogurdunews.de/wp-content/uploads/2024/06/WhatsApp-Image-2024-06-12-at-6.36.25-PM-780x470.jpeg)
بہ تسلیمات نظامت اعلی تعلقات عامہ حکومت پنجاب
ڈریپ، محکمہ صحت ادویات کی مصنوعی قلت پر قابو پانے کے لئے مشترکہ اقدامات کریں گے
پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نےوزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرت سے ملاقات کی۔ملاقات میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) کے امور، ادویات کی قلت، ادویات کی تیاری، رجسٹریشن، کوالٹی اور پرائس میکانزم پر تفصیلی بحث کی گئی۔ادویات کی پروڈکشن کے دوران پائی جانیوالی بے ضابطگیوں کو دور کرنے کے لئے تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ڈریپ اور محکمہ صحت پنجاب کا ادویات کی دستیابی، مصنوعی قلت پر قابو پانے کے لئے مشترکہ اقدامات کریں گے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ صوبہ میں مصنوعی قلت، ذخیراندوزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ڈرگ کنٹرول ونگ اور ڈریپ کی مشترکہ ٹیمیں مارکیٹوں میں معیاری ادویات کی دستیابی یقینی بنائیں گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے محکمہ صحت، ڈریپ کا مشترکہ ڈیسک قائم کریں گے۔وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرت نے کہا کہ ڈریپ ادویات کی رجسٹریشن، قیمت کا تعین، دیگر زیرالتوا کیسز جلد طے کرے گی۔ڈریپ کو مزید فعال اور زیر التوا کیسز جلد نمٹانے کے لئے جدید ان لائن نظام وضع کیا جائے گا۔ اس موقع سی ای او ڈریپ عاصم روف، ڈائریکٹر فارما کو وجیلینس ڈاکٹر عبید، ڈائریکٹر رجسٹریشن ڈریپ ڈاکٹر فخرالدین عامر، ڈائریکٹر جنرل ڈرگ کنٹرول محمد سہیل، چیف ڈرگ کنٹرولر اظہر جمال سلیمی اور سیکرٹری پی کیو سی بی ڈاکٹر منور حیات بھی موجود تھے۔