مشرق وسطیٰ

صوبہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار صوبے کے 11 اضلاع میں خصوصی ای -سی- سی- ای کلاس رومز قائم

ان ای -سی- سی- ای کلاس رومز کا مقصد 3 سے 5 سال کے بچوں کے لیے دوستانہ اور خوشگوا ر تعلیمی ماحول کی فراہمی یقینی بنانا ہے

جنوبی پنجاب پاکستان( پیر مشتاق رضوی نمائندہ خصوصی وی اوجی جنوبی پنجاب):‌صوبہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار صوبے کے 11 اضلاع میں سکول کونسلوں کے ذریعے کتب، فرنیچر سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے "بنیاد” پراجیکٹ کا آغاز، ضلع راجن پور کے 314 سرکاری سکولوں میں ECCE کلاس رومز فرنیچر کی خریداری کے حوالے سے اوپن سیشن کا انعقاد، پروگرام ڈائریکٹر پی ایم آئی یو، ڈپٹی کمشنر سمیت تعلیمی آفیسران، ہیڈ ماسٹرز، سکول کونسلوں کے ممبران شریک تفصیلات کے مطابق پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے تحت پنجاب کے 11 اضلاع کے منتخب شدہ سکولوں میں 3 سے 5 سال کے بچوں کے لیے معیاری ابتدائی تعلیم و تربیت کے لیے خصوصی ای -سی- سی- ای کلاس رومز قائم کیے گئے ہیں ۔ ان ای -سی- سی- ای کلاس رومز کا مقصد 3 سے 5 سال کے بچوں کے لیے دوستانہ اور خوشگوا ر تعلیمی ماحول کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی عمر کی مناسبت سے ای -سی- سی- ای کلاس رومز کے لیے فرنیچر کی فراہمی ہے۔ پروگرام مانیٹرنگ اینڈ امپلیمینٹیشن یونٹ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈرائیو کے تحت پی-ایچ- سی-آئی-پی کے منتخب شدہ سکولوں میں سکول کونسلز کے ممبران کی باہمی مشاورت سے فرنیچر کی خریداری عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ آج قائد اکیڈمی ، راجن پور میں سکول کونسلز ممبران کے لیے ای -سی- سی- ای کلاس رومز کے لیے فرنیچر کی خریداری کے حوالے سے اوپن سیشن کا اہتمام کیا گیا ۔ پروگرام ڈائریکٹر پی۔ایم۔آئی۔یو محمد فاروق رشید تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر راجن پور ، سی۔ای۔او، ڈی ای۔او، اے۔ای۔او اور ہیڈ ٹیچرز کی بڑی تعداد نے سیشن میں شرکت کی۔
پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے تحت راجن پور کے 314 سکولوں میں ای -سی- سی- ای کلاس رومز کے لیے فرنیچر خریدا گیا ہے جس میں کرسیاں، میز، الماریاں اور دیگر متعلقہ فرنیچر شامل ہے۔ اوپن سیشن میں پروگرام مانیٹرنگ اینڈ امپلیمینٹیشن یونٹ کی ٹیم کی جانب سے فرنیچر کی خریداری سے متعلق ضروری ہدایات پر بھی ٹریننگ فراہم کی گئی۔ اس موقع پر پروگرام ڈائریکٹر محمد فاروق رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ 3 سے 5 سال کے بچوں کے لیے معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے مسلسل کوشاں ہے اور عمر کی مناسبت سے فرنیچر کی فراہمی بچوں کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی جس سے سکولوں میں داخلے کی شرح میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی کارکردگی کی بہتری میں مدد ملے گی ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button