وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہور میں ٹریفک رسپانس یونٹ لانچ کر دیا،ٹریفک روانی بہتر بنانے کیلئے ڈیڈ لائن مقرر
ٹریفک رسپانس یونٹ15 کال پر ٹریفک جام والے ایریا میں پہنچے گا، 50ہیوی بائیک کا سپیشل یونٹ ٹریفک کلیئر کرنے کیلئے کارروائی کریں گے: بریفنگ
پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):لاہور12جون: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہو رمیں ٹریفک رسپانس یونٹ لانچ کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹریفک رسپانس یونٹ بائیک کا معائنہ کیا، ٹریفک وارڈنز سے ٹریننگ اور دیگر امور کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹریفک جام کی صورت میں پبلک ایڈریس کے ذریعے میسج کا بھی مشاہدہ کیا۔ ٹریفک رسپانس یونٹ کے لانچنگ کے بعدوزیر اعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ پر خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور انٹیلی جنس ٹریفک سگنل مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے ڈیڈ لائن مقررکردی۔اجلاس میں ٹریفک کی روانی میں حائل ریڑھیا ں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے ریڑھیوں کے لئے متبادل جگہ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے لین لائن ڈسپلن ہر صورت یقینی بنانے،رکشہ اور موٹر بائیک کو لین کی پابندی کی آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ روڈز پر تجاوزات کے خاتمے کے لئے موثر اور پائیدار پلاننگ کی جائے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹریفک رہنمائی کے لئے نصب سکرینیں بحال کرنے کا حکم دیا۔ سی ٹی او عمارہ اطہرنے بریفنگ میں بتایا کہ خصوصی ٹریفک رسپانس یونٹ 15 کال پر ٹریفک جام والے ایریا میں پہنچے گا۔50ہیوی بائیک اور100 وارڈن کا سپیشل یونٹ ٹریفک کلیر کرنے کیلئے فوری کارروائی کریں گا۔ ٹریفک رسپانس یونٹ کو ایک ماہ کے لئے سپیشل ٹریننگ اور ریڈ کریسنٹ سے فرسٹ ایڈ کورس بھی کرایا گیاہے۔ ہر موٹر بائیک پر پبلک ایڈریس سسٹم اور فرسٹ ایڈ باکس بھی نصب ہونگے۔ ٹریفک وارڈن خصوصی کیمرے کے ذریعے ریکارڈنگ بھی کرے گا۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، آئی جی ڈاکٹر عثمان انور، کمشنر زید بن مقصود، ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر، سی سی پی او بلال کمیانہ، ٹیپا، سیف سٹی اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔