جنرل

سینٹر فار پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ انیشیٹوز کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

وفد کوپاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن"ویمن سیفٹی ایپ" اور "کرائم سٹاپر سروس" بارے بتایا گیا، خواتین نام اور پتہ ظاہر کیے بغیر مکمل رازداری اور اعتماد کے ساتھ اپنا مسئلہ کا حل کرواسکتیں ہیں، ترجمان سیف سٹیز

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی):سینٹر فار پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ انیشیٹوز کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق آپریشن کمانڈر شفیق احمد نے وفد کوسیف سٹی کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔وفد کو ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن”ویمن سیفٹی ایپ” اور "کرائم سٹاپر سروس” بارے بتایا گیا۔اس موقع پر وفد کو 100 سے زائد مقامات پر”سی ایم مریم نواز فری وائی فائی” سروس بارے بھی بریفنگ دی گئی۔وفد کو بتایا گیا کہ ویمن سیفٹی ایپ میں خواتین کیلئے مزید نئے فیچرز متعارف کروائے گئے۔خواتین کی ہراسگی سمیت تمام درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے۔خواتین نام اور پتہ ظاہر کیے بغیر مکمل رازداری اور اعتماد کے ساتھ اپنا مسئلہ کا حل کرواسکتیں ہیں

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button