اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بازار حصص میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 2188 پوائنٹس کا اضافہ

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے

وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کے اگلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران زبردست تیزی کا رجحان ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 2188 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 11 بج کر 45 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 2188 پوائنٹس یا 3.01 فیصد اضافے کے بعد 74 ہزار 985 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 72 ہزار 797 پر بند ہوا تھا۔
ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے تیزی کے رجحان کو نئے بجٹ میں ڈیوڈنڈ اور کیپٹل گین ٹیکس میں اضافہ نہ کرنے کو قرار دیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نئے مالی سال 25-2024 کا 18ہزار ارب سے زائد حجم کا بجٹ پیش کردیا تھا، جس میں وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافے کے ساتھ ساتھ ملک میں ملازمین کی کم از کم تنخواہ 37 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور ملک کے دفاعی اخراجات کے لیے 21 سو 22 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نئے مالی سال 25-2024 کا 18ہزار ارب سے زائد حجم کا بجٹ پیش کردیا تھا، جس میں وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافے کے ساتھ ساتھ ملک میں ملازمین کی کم از کم تنخواہ 37 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور ملک کے دفاعی اخراجات کے لیے 21 سو 22 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ 24 مئی کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 76 ہزار پوائنٹس کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچا تھا جبکہ 15 مئی کو انڈیکس 565 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 100 انڈیکس 75 ہزار 96 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
اس سے قبل پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 74 ہزار کی حد عبور کرگیا تھا۔
10 مئی کو پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا تھا جب ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران ہی بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 427 پوائنٹس اضافے سے 73 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button