مشرق وسطیٰ

اساتذہ کی خالی آسامیاں گذشتہ حکومت کی تعلیمی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ وزیر تعلیم

رانا سکند حیات نے کہا کہ پچھلے 76 سالوں میں جو تعلیمی ڈویلپمنٹ نہیں ہو سکی، ہم ان کا ازالہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے ہر بچے کو تعلیم کا حق دینے کا عزم لے کر آئے ہیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ گذشتہ حکومت کے نام نہاد تعلیمی اقدامات کا نتیجہ پورا تعلیمی نظام بھگت رہا ہے جبکہ اساتذہ کی ایک لاکھ سے زائد خالی آسامیاں گذشتہ حکومت کی تعلیمی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ماضی کی حکومت کی طرح عوام کو دلاسے نہیں دیں گے۔ خالی آسامیاں پُر کر کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی پوری کی جائے گی جبکہ اساتذہ کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری سکولوں پر عوام کا اعتماد بھی بحال کریں گے۔ رانا سکند حیات نے کہا کہ پچھلے 76 سالوں میں جو تعلیمی ڈویلپمنٹ نہیں ہو سکی، ہم ان کا ازالہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے ہر بچے کو تعلیم کا حق دینے کا عزم لے کر آئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کا ویژن ہے کہ پنجاب میں دنیا کا بہترین تعلیمی نظام لاگو کریں گے۔ مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم کا کہنا تھا ایک کروڑ آؤٹ آف سکول بچوں کو سکولوں میں لانا بڑا چیلنج ہے۔ اس چیلنج سے نبٹنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں تعلیمی انقلاب کیلئے دن رات محنت کریں گے۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ پنجاب میں دنیا کا سب سے بہترین تعلیمی سسٹم اور نصاب متعارف کروانے جا رہے ہیں۔ ایسی ایجوکیشن پالیسی لا رہے ہیں کہ پنجاب کی تعلیمی ترقی کی مثال دی جا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بہترین تعلیمی ریفارمز لانے اور کوالٹی آف ایجوکیشن بہتر کرنے پر فوکس کر رہی ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ گذشتہ حکومت نے ایک بھی ایجوکیٹرز بھرتی نہیں کیا جبکہ سکولوں میں سہولیات کی کمی کو پورا کرنے کیلئے بھی کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھایا گیا جس کے نتیجے میں آئوٹ آف سکول بچوں کی تعداد بڑھی اور ایچ ای سی کی فنڈنگ میں بھی کمی آئی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button